جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر نے اپنے پلیسمنٹ سیل کو آن لائن پلیسمنٹ کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حال ہی میں اپریل میں ، یونیورسٹی نے اپنے اساتذہ کو آن لائن تدریس کو اپنانے کےلیے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگراموں کا اہتمام کرکے آن لائن کلاسوں کی تربیت دی ہے تاکہ آن لائن تعلیم کا فروغ ہو ۔
کوویڈ 19 کی وجہ سے سب سے بڑا چیلنج انٹرنشپ اور ملازمت کی تقرری کا تھا ۔ موسم گرما کے وقفے کے دوران ، طلبا کو انٹرنشپ اور پاسنگ آؤٹ بیچوں کو کل وقتی ملازمتوں یا اعلی تعلیم کے لئے جانا پڑتا ہے۔ وبائی مرض اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبا کیمپس میں نہیں ہیں اور کمپنیوں کی محدود رسائی ہے۔ بیشتر کمپنیوں نے گھر سے کام کا طریقہ اپنایا ہے اور وہ ایسے معاملات میں وہ انٹرن شپ اور نوکریوں میں توسیع بھی کر رہی ہیں۔
یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل وائس چانسلر کی قیادت می میں کووڈ -19کی وباء کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوض کرنے کے لئے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ٹیچر، پلیسمنٹ کوآرڈینیٹرز اور اسٹوڈنٹ پلیسمنٹ کمیٹیوں کے ساتھ مختلف ویڈیو میٹنگز کا انعقاد کررہی ہے۔ یونیورسٹی انٹرن شپ اور ملازمتوں کے لیے آن لائن پلیسمنٹ پروگرام کے انعقاد کے لئے تیار ہے۔ یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل نے حال ہی میں ایک آٹومیشن پلیٹ فارم بھی تیار کرایا ہے اور آن لائن پلیسمنٹ ڈرائیوز کے لئے اپنے پورٹل کے ساتھ تیار ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل انٹرن شپ اور آن لائن پلیسمنٹ کے لئے بہت سی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ کچھ کمپنیاں جنھوں نے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے ان میں ایمیزون ، بائیوس ، بلومبرین ، کنیکٹ ٹوسوروی ، آر ٹی ڈی ایس ، ہیریٹیک ، سٹرلائٹ ، ڈیٹا مارک ، این آئی آئی ٹی لمیٹڈ ، سیمسنگ ڈسپلے ، سو پلس ، وائیسکول ، ڈارک فینکس اسٹوڈیوز (ایم او آن ٹی وی) ، ای ویژن ٹیکنوسرو ، ہیویلز ، میور سولر وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔
یونیورسٹی پلیسمینٹ سیل نے پری کووڈ -19 کے دوران پلیسمنٹ کے پہلے مرحلے کا اہتمام کیا ، جس میں 52 کمپنیوں نے مختلف پوسٹ گریجویٹ ، انڈرگریجویٹ اور ڈپلوما کورسز کے 257 طلبا کو ملازمت کی پیش کش کی ۔ مائیکروسافٹ انڈیا نے بی ٹیک (کمپریٹر انجنیئر) کے طالب علم پرتھم بترا کو پری پلیسمنٹ کی پیش کش کی ، جس میں سالانہ تنخواہ پ41 لاکھ روپے ہے ۔ اسی طرح بی ٹیک (الیکٹرک اینڈ کام) کی طالبہ ابھا اگروال کو انٹرنشپ کی پیش کش کی جس 80000 روپیے تنخواہ ماہانہ شامل ہے ۔ ملازمت کی پیش کشوں میں شامل کمپنیوں کی جزوی فہرست میں سیمسنگ آر اینڈ ڈی ، سیمنز ، مہندرا کومویوا ، ودانت لمیٹڈ ، این آئی آئی ٹی ، ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ ، امریکن ایکسپریس ، وِپرو ٹیکنالوجیز ، آئی بی ایم ، ایل اینڈ ٹی کنسٹرکشن ، انوواسکر ، ٹی ایف ٹی ، اسپرنگ بورڈ ، نیوجین ٹیکنالوجیز ، ضیا سیمیکمڈکٹرز ، ٹی سی ایس شامل ہیں۔ ، اویو ،اوزوا ، فوجیتسو کنسلٹنگ ، جے ایل ایل کنسلٹنگ ، عظیم پریم جی فاؤنڈیشن ، شیر اٹ ،ٹی وی نائن ،سی آئی این آئی ایف گروپ ، آپٹم ، یونائیٹڈ ہیلتھ گروپ وغیرہ ہیں ۔
پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بتایا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں وہ ہر طرح کی پریشانیوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ، ساتھ ہی اس کے لیے ہر وہ ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔