علی گڑھ ، : ہاسپٹل انفیکشن سوسائٹی، انڈیا کے علی گڑھ چیپٹر کی جانب سے ”ہاتھوں کی صفائی: کووِڈ-19 اور اس کے بعد © ©“ موضوع پر منعقدہ مضمون و نظم نویسی مقابلے میں مس سارہ خاں (این ایم آئی ایم ایس، اندور) اور ڈاکٹر سیدہ ایمن مظہر (اجمل خاں طبیہ کالج، اے ایم یو) نے مشترکہ طور سے اوّل انعام اور ویڈیو مقابلے میں محمد طلحہ (آئی آئی ٹی، ممبئی) نے اوّل انعام حاصل کیا ہے۔
ڈاکٹر فاطمہ خاں کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق ڈاکٹر ثنا آفرین (شعبہ ¿ مائیکروبایولوجی، اے ایم یو) اور ڈاکٹر سنگیتا گپتا (پی جی آئی ایم ایس آر، نئی دہلی) کو مضمون و نظم نویسی مقابلے میں بالترتیب فرسٹ و سکنڈ رنر اپ قرار دیا گیا، جب کہ ویڈیو مقابلے میں ڈاکٹر رُشدہ رحمان (انستھیسیا، اے ایم یو) نے فرسٹ رنر اپ اور محمد عبداللہ (بشپ کانریڈ اسکول، بریلی) اور محمد علی خاں (جی آر ایم اسکول، بریلی) نے مشترکہ طور سے سکنڈ رنر اپ کا انعام جیتا۔
سبھی فاتحین کو سند کے ساتھ نقد انعامات دئے جائیں گے جب کہ سبھی شرکاءکو بھی شرکت کی سند دی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭