وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جسٹس اے کے ترپاٹھی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے نامور قانون داں اور لوک پال کے رکن جسٹس اے کے ترپاٹھی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس ترپاٹھی کا حال ہی میں کووِڈ-19کی تعدی کے باعث ایمس، نئی دہلی میں انتقال ہوا ہے۔ 
 جسٹس ترپاٹھی کے غمزدہ کنبہ کو اپنا تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئے پروفیسر منصور نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں ہم کنبے کے ساتھ ہیں اور آنجہانی کی روح کی تسکین کے متمنی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، پٹنہ ہائی کورٹ کے جج اور لوک پال کے ممبر کی حیثیت سے جسٹس ترپاٹھی کی خدمات مثالی ہیں۔ وہ ایک اصول پسند انسان تھے اور خوشگوار طبیعت کے مالک تھے ، انھیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ 
 جسٹس ترپاٹھی کے پسماندگان میں ایک بیٹی ہیں جو کووِڈ-19 سے متاثر ہونے کے بعد اب صحت مند ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی