وزیر اعلیٰ نے سبھی ضلع مجسٹریٹوںاور چیف میڈیکل افسران کومیڈیکل اسکریننگ مہم چلانے کی ہدایت دییومیہ ٹیسٹ صلاحیت بڑھا کر25 ہزارکیا جائے
لکھنو ¿:22 جون2020
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسران کوطریقہ کار تیار کر میڈیکل اسکریننگ کی وسیع مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹین منٹ زون کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی سروے کے ذریعے اسکریننگ کا کام کیا جائے۔ اس کے لئے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے 01 لاکھ سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور میڈیکل اسکریننگ کی جائے۔ انہوں نے اسکریننگ میں مشتبہ افراد کے علاج و معالجے کے مکمل انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ٹیم کے مقرر کردہ علاقوں میں ہر ہفتے دیہی اور شہری علاقوں میں اسکریننگ کی جائے۔ پلس آکسی میٹر ، انفراریڈ تھرمامیٹر اور سینٹائزر وغیرہ اسکریننگ ٹیم کو ضرور فراہم کرایا جائے۔
کووڈ ہیلپ ڈیسک کے قیام کے کام کو تیزی سے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ ہیلپ ڈیسک کو وزراءکے ذریعہ معائنہ کیا جائے۔ اسی طرح ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو محکمہ پولیس کے مختلف اداروں میں قائم کووڈ ہیلپ ڈیسک کے انتظامات کا معائنہ کرنا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے یومیہ ٹیسٹ صلاحیت بڑھا کر 25 ہزار تک کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متبادل ٹیسٹنگ بندوبست کے مطابق اینٹیجن ٹیسٹ وغیرہ کوضرورت کے مطابق اپنانے پر بھی غور کیا جائے۔ کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی گنجائش میں اضافہ کر ڈیڑھ لاکھ بیڈوں کابندوبست یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہر ضلع میں اسپیشل سکریٹری سطح کے ایک افسر کو تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران اضلاع میں چیف میڈیکل افسر کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں ، ایمبولینس سروس سرویلانس کارروائی سمیت پورے طبی نظام کو مستحکم کرنے میں معاونت کریں گے۔ انہوں نے 11 اضلاع میں بھیجے گئے نوڈل افسران کے مشترکہ اعداد و شمار جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے ذریعہ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار اور سینئر ماہرین صحت کی ایک ٹیم تیار کی جائے ، جو ریاست کے طبی نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں داخل مریضوں کو مقررہ وقت پر ادویہ ، کھانا اورناشتہ وغیرہ مہیا کیا جائے۔ مریضوں کے پینے کے لئے گرم پانی کے انتظامات کیے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف باقاعدگی سے راو ¿نڈ لگائے۔ مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اسپتال کے ہولڈنگ ائیریا میں ہجوم جمع نہ ہونے دیا جائے۔ کوشش کی جائے کہ وہاں لوگ15 منٹ سے زیادہ نہ ٹھہریں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف کو میڈیکل انفکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے پوری توجہ دی جائے۔ اسپتالوں میں پی پی ای کٹ ، این 95 ماسک ، دستانے ، سینٹائزر وغیرہ کابہتر بندوبست یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو یہ باور کرانا ضروری ہے کہ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پولیس تھانہ ، بلاک ، تحصیل ، کلکٹریٹ ، سرکاری راشن کی دکانیں اور جہاں بھی لوگوں کا آنا جاناہے وہاں کووڈ19 تحفظ سے متعلق ہورڈنگ اور پوسٹر لگا کر عوام کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو وغیرہ کے ذریعہ عوام کو اس سلسلے میں آگاہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کورونا سے روک تھام اور علاج کے لئے ریاستی حکومت کے انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اٹل گراو ¿نڈ واٹر اسکیم کا کام واٹر لائف مشن کے تحت ہونا ہے۔ بارش کے موسم میں تالاب کھودنے ، چیک ڈیموں وغیرہ کا کام منریگا کے ذریعے کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت سڑک حادثات پرکنٹرول کے لئے پرعزم ہے۔ اس کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ٹریفک کے عمومی قواعد و ضوابط اور معلومات کی تعمیل سے حادثات کی ایک بڑی تعداد کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عام شہری کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پرکنٹرول کے لئے موثر ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو مشترکہ طور پر اس کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت امن و امان کے معاملات پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ ریاستی حکومت کے پاس جرائم اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کسی بھی مجرمانہ واقعہ کی صورت میں پرائمری سطح پر موثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس گشت کا کام تیزی سے کیا جائے۔ غیر قانونی حقائق کے خلاف مہم چلائی جائے۔ ریاستی سطح کے بینکر کمیٹیوںکے اجلاس میں ، خاص طور پر بینکوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ، یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ سبھی بینک ہر معاملے میں حفاظتی معیار پر عمل کریں۔ ضلع مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس بلائے جائیں۔ پاسکو ایکٹ کے تحت کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، زراعی پیدوارکمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اوونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیومتل ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہیتش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔