-لکھنو
محکمہ ¿ آبپاشی اور آبی وسائل کے ذریعہ رواں مالیاتی سال میں ضلع گونڈہبارہ بنکی میں گھاگھرا ندی کے بائیں ساحل پر واقع ایلگن برج-چرسری باندھ پر سپرو کی تعمیر اور پرکیوپائین لگانے کے پروجیکٹ کے تحت 05لاکھ روپئے کی رقم منظور کرتے ہوئے پرنسپل انجینئر آبپاشی اور آبی وسائل محکمہ کے اختیار پر رکھے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ 04جون 2020کو سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ سیکٹر میں طے خرچ کے تحت پروجیکٹ پر رقم منظور کی جائے۔ اس رقم سے کرائے گئے کاموں میں معینہ مدت اور معیار کی ذمہ داری پرنسپل انجینئر آبپاشی اور دیگر متعلقہ افسران کی ہوگی۔پرنسپل انجینئر کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اس کام اور فنڈنگ میں ڈپلیکیسی نہ ہو۔
اسی طرح گھاگھرا ندی کے بائیں ساحل پر واقع ایلگن برچ-چرسری باندھ پر سپروں کی تعمیر اور پرکیوپائین لگانے کے پروجیکٹ کے تحت 05لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے۔ رقم کا استعمال منظور کام کےلئے ہی کیا جائے۔ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پائے جانے پر متعلقہ پرنسپل انجینئر اور دیگر افسران ذمہ دار ہوں گے۔