ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کو باقاعدہ سینٹائز کیا جائے
مکمل شفافیت کے ساتھ غذائی اجناس تقسیم مہم چلانے کی ہدایت
لکھنو ¿: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی کہ 8 جون 2020 سے شروع کی جانے والی سرگرمیاں ان لاک بندوبست کے تحت حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق چلائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 08 جون سے رعایت کے سلسلے میں تحقیق کرتے ہوئے اس بندوبست کو پوری تیاری کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی کہ پولیس کی جانب سے مستقل گشت جاری رکھا جائے۔ پولیس 112پی آر وی کے ذریعے بازاروں میں باقاعدگی سے گشت اور ہائی وے ، ایکسپریس وے پر گشت کو یقینی بنائےں۔ محفوظ ٹریفک بندوبست پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہیں بھی بھیڑ جمع نہیں ہونا چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ کوارنٹین سینٹر اور کمیونٹی کچن کے نظام کو مزید مستحکم بنایا جائے۔کمیونٹی کچن ، مزدوروں / کارکنوں سمیت ،سبھی ضرورتمندوں کے لئے مناسب اور معیاری کھانا دیا جائے۔ اسکریننگ میں صحتمند پائے جانے والے مزدوروں / کارکنوںکو راشن کٹ فراہم کرکے ہوم کوارنٹین کیاجائے۔ مزدوروں / کارکنوں کو 01 ہزار روپے کاگزر بسر بھتہ ضرور مہیا کریا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ وہ سبھی چیف میڈیکل افسران کے توسط سے یہ یقینی بنائےں کہ انفرا ریڈتھرمامیٹر اور پلس آکسی میٹر چلانے والے اہلکار ان آلات کو چلانے اور ان کی رینج کی بنیاد پر صحتمند یا بیمار شخص سے متعلق پوری معلومات رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایسے اہلکاروں کی تربیت کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں تعینات محکمہ صحت کے نوڈل افسران کی کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں کے معائنہ سے متعلق رپورٹ کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے۔ اس رائے کی بنیاد پر سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی اسپتالوں میں علاج ،صاف صفائی اور حفاظت وغیرہ کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف اسپتالوں میں باقاعدگی سے راو ¿نڈ لگائےں ، مریضوں کو مناسب اور غذائیت سے بھرپور کھانا مہیا کرائےں۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انفکشن کی زنجیر کو توڑنے کے لئے ، ضروری ہے کہ سبھی لوگ پوری طرح سے احتیاط برتیں۔ انہوں نے کووڈ 19 کی وجہ سے اموات کی شرح ہرصورت کم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں سمیت پوری میڈیکل ٹیم کاپورے جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گوتم بدھ نگر ، کانپور شہر ، سہارنپور ، آگرہ ، علی گڑھ ، مراد آباد ، میرٹھ ، فیروز آباد اور بلندشہر اضلاع میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ جانچ کی گنجائش کو بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے اضلاع میں مزدوروں / کارکنوں کی کثیر تعداد میں پول ٹیسٹنگ کا انتظام کرکے نمونے چیک کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اتر پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں انفکشن سے متعلق پروٹوکال کے مطابق چلائی جائیں۔ بسوں کو چلانے میں ، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ باقاعدگی سے سینٹائزیشن کیا جائے۔ بس مسافر ماسک پہن کر سفر کریں۔ مسافروں کے لئے انفراریڈ تھرمامیٹر اسکریننگ کرکے سینٹائزر کا انتظام بھی کیا جائے۔ بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر ماسک اور دستانے ضرور استعمال کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ بس اسٹیشنوں پر سوشل ڈسٹنسنگ پر سختی سے عمل کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دفاتر میںانفراریڈ تھرمامیٹر اور سینٹائزیشن یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مکمل شفافیت کے ساتھ غذائی اجناس تقسیم مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے سبھی ضرورتمندوں کوخوردنی اشیاءکی فراہمی ہونی چاہئے۔ ہرحال میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے۔
وزیر اعلیٰ نے صحت خدمات کو مستحکم بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی موڈ پر تعمیر کیے جانے والے میڈیکل کالجوں کے قیام کے عمل کو تیز کیا جائے۔ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند لوگوں کے ساتھ بات چیت کی جائے۔
اس موقع پر وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، انفرااسٹریکچراور صنعتی ترقیات کے کمشنرجناب آلوک ٹنڈن ، کمشنر برائے زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اور داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ جناب سنجیو متل۔ ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن جناب رجنیش دوبے ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج منوج کمار سنگھ ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر انفارمیشن جناب ششرسمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭