محکمہ صحت کے نوڈل افسراسپتالوں کے بندوبست کو
بہتر بنائے رکھنے کے لئے مسلسل کوشش کریں
ریاستی حکومت نے اسپتالوں میں او پی ڈی خدمات شروع کرنے پر پابندی نہیں عائد کی
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسپتالوں کا دورہ جاری رکھیں اور ان کی خدمات کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں نوڈل افسر کے طور پرنامزد محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور جوائنٹ ڈائریکٹر سطح کے سینئر ڈاکٹروں کو اسپتالوں کے بندوبست کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے مسلسل کوشش کرنا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ کووڈ19 انفکشن کے پیش نظر ریاست کے این سی آرعلاقے میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہلی سے بڑے پیمانے پر آمد ورفت کے پیش نظر انفکشن پر کنٹرول کے لئے سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ میرٹھ منطقے کے سبھی اضلاع کے کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد دگنی کردی جائے۔ انہوں نے ان اضلاع میں آو ¿ٹ سورسنگ کے ذریعہ اضافی انسانی وسائل کا بندوبست کرنے اور تربیت کے بعد ان کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کے نوڈل افسران سے بات چیت کر ان کے تاثرات کے ضمن میں ضروری انتظامات کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ19 کے انفکشن کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ کوویڈ19 انفکشن کے غیر علامتی شخص کو گھر میں رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔کیونکہ اس سے انفکشن کے پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ ریاست کے کووڈ اسپتالوں میں 01 لاکھ سے زیادہ بیڈ دستیاب ہیں۔ انفکشن پرکنٹرول کے لئے ، کووڈ اسپتال میں کووڈ 19 انفکشن سے متاثرہ شخص کی مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ انہوں نے سبھی اضلاع میں دستیاب وینٹی لیٹروں کو فعال رکھنے اور مانیٹرنگ کمیٹیوں کوبرسرکار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 20 اپریل کے بعد ایمرجنسی خدمات اور اسپتالوں میں ضروری خدمات شروع کردی ہے۔ محکمہ صحت کے پروٹوکال کے مطابق پی پی ای کٹ سمیت سبھی احتیاطی تدابیر کے بعد ، اسپتالوں میں جو طبی سہولت مہیا کرنا ہے ان کے لئے ضلع سطح پر اجازت دی جائے۔ کووڈ 19 کے انفکشن کو روکنے کے لئے یہ ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سبھی مجاز ایم ایس ایم ای یونٹوں کو اضلاع میں بینکوں کے ذریعہ قرض کی سہولیات مل سکے۔ انہوں نے چیف سکریٹری کو نگر نگم ملازمین کی تنخوہ ادائیگی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، زراعی پیدوارکمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اوونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات جناب سنجیومتل ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہیتش سی اوستھی، پرنسپل سیکرٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سیکرٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔