شعبہ آراضی و باغات کی جانب سے نیلامی 17جون کو

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ آراضی و باغات نے مطلع کیا ہے کہ گِرے ہوئے خشک و سبز درختوںشاخوںکی نیلامی شعبہ کے دفتر میں 17جون کو دوپہر بارہ بجے ہوگی۔
 شعبہ ¿ آراضی و باغات کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی نے بتایا کہ خواہشمند افراد نیلامی سے قبل نیلام ہونے والے درختوںشاخوں کو اچھی طرح سے دیکھ لیں۔ ہر فرد کو بولی سے ایک گھنٹہ قبل بیس ہزار روپئے بطور سیکورٹی اور پَین کارڈشناختی کارڈبینک پاس بُکڈرائیونگ لائسنس کی نقول جمع کرنی ہوں گی۔ جس شخص کے نام بولی چھوٹے گی اسے فائننس افسر کے نام بطور ضمانت بیس ہزار روپئے کا بینک ڈرافٹ اور ڈرافٹ کے علاوہ نیلام کی مجموعی رقم جمع کرنی ہوگی لیکن نیلامی کی شرطوں کے مطابق ٹھیکیدار کے ذریعہ نیلام شدہ درختوں کی اطمینان بخش کٹان کے بعد ایریا سپروائزر کی رپورٹ مل جانے کے بعد ہی ڈرافٹ کو واپس کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن افراد کے نام بولی نہیں چھوٹے گی ان کی سیکورٹی رقم نیلام کمیٹی کے حکم کے مطابق واپس کردی جائے گی۔ نیلام کی شرطوں کے مطابق نیلام کی مجموعی رقم فوری طور پر جمع نہ کرنے پر بینک ڈرافٹ کو یونیورسٹی کے حق میں ضبط کرلیا جائے گا۔ نیلام شدہ درختوں کو جڑ سمیت کاٹنا ہوگا اور انھیں کٹان کا حکم ملنے کے بعد پندرہ دنوں کے اندر کاٹ کر اور اٹھاکر لے جانا ہوگا۔ مزید تفصیلات متعلقہ دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
 ممبر انچارج نے مزید کہاکہ نیلامی کے دوران ہر شخص کو کورونا وائرس سے بچاو ¿ کے لئے حکومتِ ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق معقول دوری بناکر رکھنا ہوگا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے نیلامی کے پورے عمل کی ویڈیو گرافی بھی کرائی جائے گی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی