اسپتالوں میں مریضوں کے رجسٹریشن کاو ¿نٹر کی تعداد میں اضافہ
خود روزگارکے خواہشمند لوگوں کوبینکوں سے قرض دلانے میں پوری مدد کی جائے
کنٹین منٹ زون میں ڈور اسٹیپ ڈلیوری نظام بہتر طریقہ سے چلایا جائے
لکھنو ¿:19 جون2020
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ انفکشن کے خطرناک دور میں لوگوں کو بہتر صحت خدمات مہیا کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے مد نظر ’108‘ ، ’102‘ ، اے ایل ایس پرائیوٹ نرسنگ ہوم کی ایمبولینس سمیت سبھی طرح کی ایمبولینس خدمات حاصل کی جائے۔ ایمبولینس اہلکاروں کے لئے لازمی طور سے سینٹائزر ، پی پی ای کٹ ، این 95 ماسک اور دستانے وغیرہ کا بندوبست کیا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ایمبولینس سروس کا رسپانس ٹائم 10 منٹ سے زیادہ نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ ٹیسٹنگ صلاحیت میں مسلسل اضافے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ جون 2020 کے آخر تک ،سبھی میڈیکل کالجوں اور منطقائی اسپتالوں میںلیول-2 سطح کا ٹیسٹنگ لیب قائم کیا جائے۔ اس ضمن میں ، انہوں نے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ موثر کارروائی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق ایل1 اور ایل 2 کووڈ اسپتالوں میں بھی آیوش ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں میں سبھی سازوسامان صحیح طریقے سے رکھا جائے۔ ایل 1 کووڈ اسپتالوں میں کم سے کم 10 فیصد بیڈ آکسیجن سہولت سے آراستہ ہوں۔ اسی طرح ، آکسیجن سہولیات والے بستروں کے علاوہ ، ایل 2اسپتالوں میں وینٹی لیٹروں والے کچھ بستر بھی دستیاب ہونے چاہئیں۔ انہوں نے سبھی اسپتالوں میں مناسب اسٹریچر اور وہیل چیئر کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ سبھی اسپتالوں کے رقبے میں اضافہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ اسپتالوں میں مریضوں کے رجسٹریشن کاو ¿نٹر کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 سے متعلق معلومات کی وسیع پیمانے پرتشہیر کرکے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔سبھی اضلاع میں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے بیداری پیدا کی جارہی ہے۔ اس کام کو فروغ دینے کے لئے دیگر مواصلاتی میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے۔ کورونا سے متعلق اقدامات کے بارے میں معلومات دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو پر نشر کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گرام پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں میں کورونا کی روک تھام اور علاج کے بارے میں معلومات فراہم کرانے والی ہورڈنگ لگائی جائیں۔ سرکاری راشن کی دوکانوں اور منڈیوں میں بینر آویزاں کیے جائیں جس پر کورونا تحفظ کے بارے میں معلومات دی گئیں ہوں۔ کووڈ ہیلپ ڈیسک ہر ادارے میں قائم کیا جائے ، جہاں سینٹائزر ،انفرا تھرمامیٹر اور پلس آکسی میٹر دستیاب ہیں۔ انہوں نے نگرانی کمیٹیوں کو کورونا کے پھیلاو ¿ پرکنٹرول کے لئے مانیٹرنگ کمیٹیوں کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے ، انفرا تھرمامیٹر اورپلس آکسی میٹر مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی سسٹم کو مستحکم بنانے کے لئے کثیر تعداد میں انسانی وسائل کو ملازمت میں رکھاجائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ پولیس کے گشت کا کام مسلسل جاری رکھا جائے۔ بازاروں سمیت پرہجوم علاقوں میں باقاعدہ گشت کو یقینی بنائیں اور شاہراہوں اور ایکسپریس وے پر پی آر وی 112 کی پیٹرولنگ یقینی بنائیں۔ سوشل ڈسٹنسنگ پر مو ¿ثر طریقے سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے مسلسل احتیاط برتنا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے مقابلہ ہے۔ ایسی صورتحال میں اتر پردیش میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ، اس کے لئے قواعد کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ریاستی حکومت اس سمت میں سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے قواعد کو آسان بناکر ریاست میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مزید کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلی نے انفراسٹرکچروصنعتی ترقیات کے کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ مزدوروں /کامگاروںکو روزگار فراہم کرانے کے لئے صنعتی یونٹوںکا سروے کریں۔ انہوں نے کہا کہ خود روزگار کے خواہشمند افراد کو بینکوں سے قرض لینے میں پوری طرح مدد کی جائے۔ صنعت ،ایم ایس ایم ای، دیہی ترقیات، پنچایتی راج، زراعت اور آبپاشی کے محکموں میں روزگار کے لامحدود امکانات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ضلع بانڈہ میں مزدوروں نے اپنی محنت سے دریا کوحیات نو بخشا۔ اس کام کے ذریعہ ، انہیں یہاںروزگار ملا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے کنٹین منٹ زون میں ڈورا سٹیپ ڈلیوری سسٹم کو آسانی سے چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کے کام کو مسلسل جاری رکھا جائے۔ نالیوں کی صفائی کا کام تیزی سے کیا جائے۔ انہوں نے مویشی پروری ڈائریکٹریٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع میں گﺅ شالوں کا معائنہ کریں۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، زراعی پیدوارکمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اوونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیومتل ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہیتش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔