کووِڈ-19 سے متاثرہ حاملہ خاتون نےصحت مند بچی کو جنم دیا

 



 میڈیکل کالج میں آپریشن کے بعد صحت مند بچی کو جنم دیا، دونوں کی صحت مستحکم
علی گڑھ،:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کووِڈ-19 سے متاثر اور موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ایک حاملہ خاتون نے کامیاب آپریشن کے بعد صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔ خاتون کو دراصل ایک مقامی اسپتال سے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ریفر کیا گیا تھا، کیونکہ وہ حمل سے متعلق ہائپرٹنشن کی شکار تھی اور فوری آپریشن ضروری تھا۔ 
 جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں نے خاتون کو فوراً ہی اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی کیا اور آپریشن تھیئٹر میں لے جاکر کامیاب آپریشن کیا۔ دو گھنٹے تک چلنے والا یہ آپریشن ڈاکٹر ایناس اور ڈاکٹر آرزو نے کیا جس میں ڈاکٹر سِدرہ اور ڈاکٹر ثالث کے ساتھ ہی ڈاکٹر مناظر(کنسلٹنٹ انستھیسیولوجسٹ) نے تعاون کیا۔ اس دوران کووِڈ-19 سے بچاو ¿ کے لئے سبھی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، جس میں پروفیسر مناظر (کنسلٹنٹ نیو نیٹولوجی) کی رہنمائی میں ڈاکٹر ناظرہ نے ذمہ داری نبھائی۔ 
 جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہاکہ آپریشن کے بعد خاتون اور بچی دونوں صحت مند ہیں اور ڈاکٹر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ بچی کو کورونا وائرس تعدّی نہ ہو۔ انھوں نے کہاکہ میڈیکل کالج کا طبی و نیم طبی عملہ کووِڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سنجیدگی کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں اے ایم یو پوری سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھار ہا ہے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی جانچ مفت کی جارہی ہے اور شعبہ ¿ امراض خواتین و زچگی سمیت مختلف شعبے ٹیلی میڈیسن کے ذریعہ او پی ڈی خدمات فراہم کررہے ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی