کوڈ۔19 کی رینڈم چیکنگ میں اضافہ کی ہدایت



وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ آج غریب بہبود روزگار مہم کا افتتاح کیے جانے پر ان کا دلی استقبال کیا
غریب بہبود روزگار مہم کے تحت ، کامگاروں کی دلچسپی اور مہارت کے مطابق روزگار خود روزگار کے کام کرائیں جائیں گے
کوڈ۔19 کی رینڈم چیکنگ میں اضافہ کی ہدایت ، منڈیو میں بھی رینڈم چیکنگ کی جانی چاہئے
تمام اسپتالوں میں ترجیحی بنیاد پر کوویڈ ہیلپ ڈیسک قائم کیا جائے
چیکنگ مہم کے دوران 317433906روپئے کا جر مانہ وصول کیا گیا
ریاستی حکومت کے ذریعہ اب تک 56ٹرینوں کے ذریعہ 87272اینٹ بھٹہ مزدوروں کو باعزت ان کے گھر بھیجا گیا : او نیش کمار اوستھی
  لکھنو 
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے این سی آر کے اضلاع میں کووڈ 19 کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے بہتر ایکشن پلان بنا کر نا فذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے ریاست میں کورونا کے پھیلاو ¿ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرویلانس کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لئے نگرانی کمیٹیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ایک لاکھ کی تعداد میں قائم نگرانی کمیٹیوں میں سرویلانس کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے۔ کووڈ۔19 کی انفیکشن کی کڑی کو توڑنے میںیہ ایک اہم کوشش ہوگی۔ انہوں نے محکمہ صحت ، طبی تعلیم اور ضلع انتظامیہ کو بھی سرویلانس سسٹم کو مزید مستحکم کرنے ہدایت کی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کووڈ 19-کی رینڈم چیکنگ میں اضا فہ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے کوویڈ۔19 کے پھیلاو ¿ کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس معلومات کی بنیاد پر کورونا کے خلاف جنگ میں موثر حکمت عملی طے کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے تبایا کہ رینڈم چیکنگ کے تحت مختلف ریاستوں سے آئے مزدوروں اور کامگاروں اولڈ ایج ہوم ، چلڈرن ہوم وغیرہ کے باشندگان کا کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ منڈیوں میں بھی لوگوں کے سیمپل کی رینڈم چیکنگ کی جائے رینڈم چیکنگ کے لیے آئی سی ایم آر کی نئی تکنیک کا استعمال کیا جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبھی اسپتالوں مین اولیت کی بنیاد پر کووڈ ہیلپ ڈسک قائم کیا جائے جس کے ذریعہ لو گوں کو کووڈ 19کے انفکیش سے بچاو ¿ اور علا ج کی معلومات مہیا کرائی جائے ۔ کرونا کے پھیلا و ¿ کو کنٹرول کرنے میں لو گوں کو بیدار کیے جانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کرونا سے بچاو ¿ کے طریقے کی وسیع تشہیر جا ری رکھی جائے ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے اولڈ ایج ہوم اطفال گھر اور خواتین تحفظ گھروں میں کرونا سے بچاو ¿ سے متعلق بینر لگانے اور ان کے با شندوں کا کرونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور پی اے سی فورس کے اہلکا روں کو انفکیشن سے بچائے رکھنے کے لیے سبھی بندوبست کیے جائیں ۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ آج سے اناج کی تقسیم کا چھٹا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ اناج کی تقسیم کا کام مکمل شفافیت کے ساتھ کیا جائے۔ تمام ضلع مجسٹریٹ اناج کی تقسیم کے کاموں کی موثر نگرانی کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کوئی بھی ضرورت مند شخص اناج سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں غذائی اجناس کی وافر مقدارکا بندوبست ہے۔ انہوں نے کہا کہ 05 مرتبہ خوراک کی کامیاب تقسیم کے بعد آج چھٹا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ آج غریب بہبودروزگار مہم کے آغازپر ان کا دلی استقبال کیا ہے۔ انہوں نے اس مہم میں اترپردیش کے 31 اضلاع کا انتخاب کیے جانے پروزیر اعظم کے تئیں دلی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورے ملک میں غریب بہبود اور دیہی ترقیات کو نئی بنیاد دینے کے لئے وزیر اعظم کی پہل پر چلائی جارہی یہ مہم گاو ¿ں میں روزگار کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار اداکرے گا۔ اترپردیش حکومت وزیر اعظم کی اولوالعزم اور توقعات کے مطابق غریب بہبود روزگار مہم کوچلاتے ہوئے اس کا فائدہ عوام النا س تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
جناب اوستھی نے تبایا کہ واپس آئے مزدوروں اور گاو ¿ں کے لوگوں کومستحکم بنانے کے مقصد سے ملک کی چھ ریاستوں کے 116 اضلاع میں 125دن کی یہ مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں اترپردیش کے 31 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ا ن اضلاع میں سدھارتھ نگر ، پریاگ راج ، گونڈا ، مہاراج گنج ، بہرائچ ، بلرام پور ، جونپور ، ہردوئی ، اعظم گڑھ ، بستی ، گورکھپور ، سلطان پور ، کشی نگر ، سنت کبیر نگر ،باندہ ، امبیڈکر نگر ، سیتا پور ، وارانسی ، غازی پور ، پرتاپ گڑھ ، رائے بریلی اجودھیا ، دیوریا ، امیٹھی ، لکھیم پور کھیری ، اناو ¿ ، شراوستی ، فتح پور ، مرزا پور ، جالون اور کو شامبی شامل ہیں۔
جناب واستھی نے بتایا کہ غریب بہبود روزگار مہم کے تحت کامگاروں کی دلچسپی اور مہارت کے مطابق روزگااور خود روزگارکے کام کرائے جائیں گے ۔ دیہی عوامی املاک کی تعمیر کے تحت سڑک ، دیہی رہائش ، باغبانی ، شجرکاری ، آبی تحفظ اور آب پاشی ، آنگن واڑی ، پنچایت بھون اور جل جیون مشن وغیرہ سے متعلق 25 کام شامل ہیں۔ اس مہم کو چلانے سے ، جن مزدوروں کو فوری طور پر روزگار کی ضرورت ہے ، انہیں مختلف کام کے علاقوں میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور انہیں اپنے ہی گاو ¿ں میں روزگار کی مختلف سرگرمیوں کے لئے بھی ترغیب دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ 125 دن کی یہ مہم مکمل کامیابی کے ساتھ چلائی جائے گی۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کے دفعہ 188 کے تحت 70817 ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 188244 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اب تک ریاست میں 7017474 گاڑیوں کی چیکنگ کے تحت 56867 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ مہم کے دوران 317433906 روپئے جرمانہ کے طور پر وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کے لئے کل 303812 گاڑیوں کے پرمٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔کالا با زا ری اور جمع خوری کرنے والے 931 افراد کے خلاف 705 ایف آئی آر درج کرتے ہوئے331 لو گوں کو گروفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ریاست میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کل 10859 گاڑیوں پر پبلک ایڈریس سسٹم اور 2443 مستقل لاو ¿ڈ اسپیکر لگا کر تشہیر کا کام کیا جا رہا ہے ۔ ریاست میں اداروں کے کوارنٹین مراکز کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے ۔ لوگ ہوم کو ارنٹین میں اپنی مدت پوری کرکے اپنے روزگارمیں لگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کل ریاست میں 5878 روڈ ویز بسیں چلائی گئیں ، جس میں 592520 افراد نے سفر کیا۔
جناب اوستی نے بتایا کہ ریاستی حکومت دیگر ریاستوں کے اینٹ بھٹہ مزدوروں کو بھیجنے کے انتظامات کررہی ہے جو ریاست میں کام کررہے تھے۔ ابھی تک ، ریاستی حکومت کے ذریعہ ، دیگر ریاستوں کے اینٹ بھٹہ مزدوروں کو 56 ٹرینوں کے ذریعے 87272 مزدوروںکو بحفاظت ان کے گھر بھیجا جا چکا ہے ۔ ان میں سے 30403 مزدوروں کو 17 ٹرینوں کے ذریعے چھتیس گڑھ ، 26 ٹرینوں کے ذریعے بہار جانے والے 44560 مزدوروں ، 04 ٹرینوں کے ذریعے 6756 مزدوروں کو اوڈیشہ اور 3 ریل گاڑیوں کے ذریعے 5553 مزدوروں کو ریاست جھارکھنڈ بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج چھتیس گڑھ کے لیے 01 بہارکے لیے 04 اوراوڈیشہ کے لیے 01ٹرین بھیجی جا رہی ہے ۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری علاج و صحت جناب امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں جانچ کا کام تیزی سے ہو رہا ہے۔ گذشتہ روز 14048 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 542972 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 75 اضلاع میں 6237 کورونا کیس ایکٹیو ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 10369 مریضوں کا مکمل علاج کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پول ٹیسٹ کے تحت مجموعی طور پر 1614 پول کی جا نچ کی گئی جس میں 1571 پول میں 5-5 نمونے اور43پول کے 10 -10 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
جناب پرساد نے بتایا کہ آشا کارکنوں کے ذریعہ اب تک 1775951 لاکھ کارکنوں مزدوروں سے ان کے گھر پر رابطہ کیا گیا ہے ، ان میں سے 1567 افراد کو کسی طرح کی کرونا کی علامات نہیں پائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاو ¿ں اور محلہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ذریعہ نگرانی کا کام سرگرمی سے جاری ہے۔ اب تک130594 لاکھ سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 9733508گھروں کے 49685930 کروڑ لوگوں کا سروے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ سیتوایپ سے الرٹ جنریٹ آنے پر کنٹرول روم کے ذریعہ فون سے مستقل طور پر کال کی جارہی ہے۔ الرٹ جنریل ہونے پر اب تک 87482 افرادکو کنٹرول روم کے ذریعے کال کرکے معلومات حاصل کی گئی۔
جناب پرساد نے کہا کہ ریاست کے تمام 75 اضلاع میں رینڈم نمونے لینے کے تحت ، ریاست کے تمام اضلاع میں شیلٹر سائٹس ، بوڑھاپے اور بچوں کی بہتری والے گھروں میں رہنے والے لوگوں کے نمونوں کی تحقیقات کی گئیں۔ جس میں کورونا انفیکشن 03 اضلاع سلطان پور ، کشی نگر ،جالون کے اولڈ ایج ہوم میں پایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسی ریاست کے 75 اضلاع میں سے ، صرف دو اضلاع کانپور نگر،میرٹھ کے بال اصلاح گھر میں کورونا انفیکشن کے کیس سامنے آئے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی