سرکاری اور نجی اسپتالوں کی او پی ڈی کھلے گی

 




ریاست کے پرنسپل سکریٹری علاج و صحت جناب امت موہن پرساد نے اطلاع دی ہے کہ عوام کو علاج میں پیش آرہی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے سرکاری طبّی مراکز اور نجی اسپتالوں میں ہر قسم کی اوپی ڈی خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے اطلاع دی ہےکہ اسپتالوں میں کورونا انفکیشن سے بچاو ¿ کے معلومات کی نمائشدکھانا ضروری ہوگا اور صحت مراکز اور پرائیویٹ کلینکوں کو ہائیڈروکلورائیٹ گھول سے جراثیم سے پاک کرنا ہوگا۔ مریض کے مددگار کے طور پر 60سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور حاملہ خواتین کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔




پرنسپل سکریٹری علاج وصحت جناب امت موہن پرساد نے پرائمری ہیلتھ سینٹروں، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں اور پرائیویٹ کلینک میں او پی ڈی خدمار شروع کرنے کےلئے وسیع تر ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوںنے ہدایت دی ہے کہ پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس پر آنے والوں کی انفرادیڈ تھرمامیٹر سے اسکریننگ ہو اور ایک مریض کے ساتھ ایک ہی تیماردار کے داخلہ کی اجازت دی جائے۔مریض اور تیمار دار کو ماسک پہننا ضروری ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے ہدایت دی کہ جن صحت مراکز پر بھیڑ زیادہ ہوتی ہے وہاں پر ایک سے زائد رجسٹریشن کاو ¿نٹر بنائے جائیں اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا جائے۔غیر متاثرہ افراد کو اسپتال کم آنا پڑے اس لئے انہیں ایک مہینے کا دوا فراہم کرائی جائے۔ احاطہ میںہاتھ دھونے کا بندوبست کیا جائے ساتھ ہی بایو میڈیکل ویسٹ کے ڈسپوزل کا مناسب ازالہ اکیا جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی