تحصیل اور بلاک ہیڈکواٹرس کو 2لین چوڑے راستہ سے جوڑنے کشادہ کاری کاکام تیزی پر

 




اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب کیشوپرساد موریہ کی ہدایات کے ضمن میں تحصیل اور ترقیاتی بلاک ہیڈکواٹرس کو 2لین چوڑے راستوں سے جوڑے جانے کا کام تیزی پر ہے۔ موجودہ حکومت کی تشکیل سے قبل ریاست میں 26تحصیل ہیڈکواٹر اور 138ترقیاتی بلاک ہیڈکواٹر 2لین روڈ سے نہیں جڑے تھے، جنہیں 2لین روڈ سے جوڑنے کےلئے نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے محکمہ جاتی افسران کو رہنماہدایات دیں تھیں۔
نائب وزیراعلیٰ کی ہدایات کے ضمن میں 26تحصیل ہیڈکواٹرس کو 2لین روڈ سے جوڑنےکشادی کاری کےلئے(لمبائی 269.66کلو میٹر) 387کروڑ روپئے کی منظوریاںجاری کی گئیں، جن میں سال 2018-19میں 07کام مکمل کر 17کروڑ 87لاکھ روپئے کی رقم خرچ کی گئی۔ مالیاتی سال 2019-20میں زیر تعمیر 19کاموں میں سے 04کام 35کروڑ 65لاکھ روپئے سے مکمل کرائے گئے۔ باقی 15کام 333کروڑ روپئے سے زیر تعمیر ہیں۔
محکمہ ¿ تعمیرات عامہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق 138ترقیاتی بلاک ہیڈکواٹر ایسے تھے، جو 2لین روڈ سے وابستہ نہیں تھے، ان میں سے اب تک 113ترقیاتی بلاک ہیڈکواٹرس کو 2لین روڈ سے جوڑنےکشادہ کاری کےلئے (لمبائی 937کلومیٹر) 1554کروڑ روپئے کی لاگت کی منظوریاں جاری کی گئیں ہیں، جن میں سے سال 2018-19میں 111.12کروڑ روپئے کی لاگت سے 31کام مکمل کرائے گئے اور مالیاتی سال 2019-20میں زیر تعمیر 82کاموں میں سے 25کام 319کروڑ روپئے کی لاگت سے مکمل کرائے گئے، باقی 57کام (لاگت1140کروڑ روپئے) زیر تعمیر ہیں۔ 25ترقیاتی بلاک ہیڈکواٹرس کو 2


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی