بن مہوتسو کے موقع پر 25کروڑ پودے لگانے کا ہدف



اترپردیش حکومت کے ذریعہ آئندہ یکم جولائی سے شروع ہو رہے بن مہوتسو کے موقع پر 25کروڑ پودے لگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ اس کی کامیابی کےلئے گاو ¿ں-گاو ¿ں جاکر 57903مائیکروپلان تیار کیے گئے ہیں۔ مائیکرو پلان کے مطابق مانگ کے مطابق سہجن، ساگون، شیشم، فائیکس، کنجی، ارجن، کھیر، پھلدار اور دیگر اقسام کے تقریباً 44کروڑ سے زائد پودے نرسری میں تیار کیے گئے ہیں۔
یہ اطلاع چیف فاریسٹ کنزرویٹر جناب مکیش کمار نے دی ۔ انہوںنے بتایاکہ شجرکاری کی کامیاب عمل آوری کےلئے تیار کیے گئے لائحہ عمل کے مطابق مختلف کاموں کو انجام دینے کےلئے بہترین افسران کی الگ-الگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ انہوںنے پودے لگانے سے ریاست میں سبز ماحول میںاضافہ کے ساتھ ہی ماحولیاتی توازن قائم ہوگا اور مقامی افراد کو روزگار کے موقع حاصل ہوںگے۔
جناب کمار نے بتایاکہ کاشتکاروں کو پودے مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریاست کے تمام سرکاری محکموں، عدالتی احاطوں، اداروں، نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں، حکومت ہند کے محکموں اور انٹرپرائیزیز میں بھی شجرکاری کےلئے مفت پودے دئے جائیں گے۔ ساتھ ہی گرام پنچایت، نگر پنچایت، نگر نگم، نگر پالیکا پریشد، اتھارٹی، ریلوے، حفاظت، صنعتی یونٹوں، امداد باہمی کمیٹیوں وغیرہ کو نرسری سے مفت پودے فراہم کرائے جائیںگے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی