ان لاک کا مطلب نظم و ضبط ہے: وزیر اعلیٰ

 




کووڈ۔19 کے انفیکشن کی کڑی کو توڑنے کے لئے مسلسل چوکسی برتنے پر زور
لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ انلاک کا مطلب نظم و ضبط ہے۔ کورونا سے بچنے کے لیے انلاک نظام کے دوران مکمل نظم و ضبط کے ساتھ رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کوویڈ 19 کے انفیکشن کی کڑی کو توڑنے کے لئے مسلسل چوکسی برتنے پر زور دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں انلاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ اور نان کووڈاسپتالوں کے بندوبست کوچست درست بنائے رکھنے کے لئے ہر سطح پر بات چیت ضروری ہے۔ انہوں نے 11 اضلاع میں نوڈل افسر کے طور پر تعینات سینئر انتظامی افسران اور ماہر ڈاکٹروں سے مستقل بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹوں اور منطقائی کمشنروں کے ساتھ باقاعدہ بات چیت قائم رکھتے ہوئے انتظامات کو بہتر طور پربنائے رکھنا چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے L-1 ، L-2 یا L-3 اسپتال میں داخل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی صحت کے مد نظر این سی آر کے اضلاع میں چوکسی برتی جائے۔ انہوں نے ضلع گوتم بدھ نگر ، غازی آباد ، میرٹھ ، باغپت ، ہا پڑ اور بلندشہر پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان اضلاع میں علاج ومعالجے کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے این سی آرزون کے اضلاع کے کووڈ اسپتالوں میں بستروں اور طبی عملے کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی بہتر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ، بیک اپ کو بھی تیار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر علاج سے شرح اموات پر قابوپایا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ تمام صنعتی یونٹوں کا سروے کرکے ان یونٹوں میں روزگار کی ضرورت کا اندازہ کیا جائے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ منریگا کے تحت 57 لاکھ 12 ہزار مزدوروں کو کام ملا ، جو اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
اس موقع پر وزیر صحت جناب جے پر تاپ سنگھ ،چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر برائے انفرا اسٹرکچر اور صنعتی ترقیا ت جناب آلو ک ٹنڈن زرعی پیداوار کمشنر جناب آلو ک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش چند اوستھی۔ پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن جناب رجنیش دوبے ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سیکرٹری زراعت جناب دیویش چتر ویدی ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر انفارمیشن جناب ششراور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی