فیض آباد سے سلطانپور کے درمیان 3-3لین روڈ کی نظرثانی شدہ لاگت2ارب97کروڑ47لاکھ61ہزار روپئے کی مالیاتی منظوری

 



فیض آباد سے سلطانپور کے درمیان 3-3لین روڈ کی نظرثانی شدہ لاگت2ارب97کروڑ47لاکھ61ہزار روپئے کی مالیاتی منظوری ملی
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ کی ہدایات کے ضمن میں ضلع لکھنو ¿ میں شاردا کینال کے دونوں جانب اور فیض آبد سے سلطانپور کے درمیان 3-3لین روڈ (لمبائی 10.110کلومیٹر)کی تعمیر کی نظر ثانی شدہ لاگت 02ارب97کروڑ47لاکھ61ہزار روپئے کی مالیاتی منظوری دی گئی ہے۔
نائب وزیراعلیٰ کی ہدایات کے ضمن میں ہی مالیاتی سال 2020-21میں اسٹیٹ اسکیم (جنرل) کے تحت ضلع مرزاپور میں اکوٹھی گرام میں کرناوتی ندی کے اکوٹھی-ببورا-جوپا مارگ پر پل، ایپروچ روڈ اور تحفظاتی کاموں کےلئے منظورہ شدہ لاگت 07کروڑ30لاکھ 67ہزار روپئے کی مالیاتی منظوری دیتے ہوئے 02کروڑ 92لاکھ27ہزار روپئے کی رقم مقررہ شرائط اور پابندیوں کے ساتھ جاری کی گئی ہے۔
اس ضمن میں سرکاری حکم نامہ اترپردیش حکومت محکمہ ¿ تعمیرات عامہ کے ذریعہ جاری کر دیا گیا ہے، جاری احکامات میں پرنسپل انجینئر(ڈیولپمنٹ) اور ایچ او ڈی تعمیرات عامہ محکمہ، اترپردیش لکھنو ¿ کو تعمیراتی کاموں میں مقررہ شرائطپیمانوں اور خصوصیات پر حروف بہ حروف عمل یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی