اے ایم یو کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ منافع الاعضاءکی جانب سے ویبینار کا انعقاد



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے شعبہ ¿ منافع الاعضاءکی جانب سے”وبائی بیماریوں کے وقت ’طبیعت‘ کو درست رکھنا اور قوت مدافعت میں اضافہ“ موضوع پر ایک قومی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں 600سے زائد اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ 
 ماہرین نے اس موقع پر کہاکہ زندگی میں ترتیب و نظم ضروری ہے تاکہ انسان بے جا پریشانیوں اور الجھنوں میں مبتلا نہ ہو اور امراض سے بچا رہے۔ صحت کے لئے ضبط نفس اور جذبات و خواہشات پر قابو رکھنابھی لازمی ہے۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ کووڈ-19 جیسی وباو ¿ں کے خلاف لڑائی میں طب یونانی کا خاص کردار ہے کیونکہ بہت سی قدرتی جڑی بوٹیاں انسان کے اندر قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت پیدا کرتی ہیں۔ وائس چانسلر نے شعبہ کے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ معیاری ریسرچ پروجیکٹ جمع کریں جس میں کثیرموضوعاتی نقطہ ¿ نظر سے کام ہوسکے۔ 
 خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے شعبہ ¿ منافع الاعضاءکے چیئرمین ڈاکٹر فاروق احمد ڈار نے کہا کہ صحت کو بہتر رکھنے میں طب یونانی کا اہم رول ہے ۔ 
 اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر سعود علی خاں نے کہاکہ اس ویبینار سے صحت عامہ میں طب یونانی کے کردار پر روشنی پڑے گی اور شرکاءکے ساتھ ہی عام لوگوں کو بھی نئی معلومات حاصل ہوں گی۔ 
 فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایم ایم ایچ صدیقی نے پروگرام کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔ 
 شعبہ ¿ علم الادویہ، این آئی یو ایم، بنگلور کے سربراہ پروفیسر غلام الدین صوفی نے ’طبیعت‘ کے تصور پر گفتگو کرتے ہوئے اس پر ہونے والی تجرباتی تحقیق کا ذکر کیا۔ انھوں نے طبیعت کے عناصر ترکیبی کا بالتفصیل ذکر کیا۔ شعبہ ¿ کلّیات، این آئی یو ایم کے سربراہ پروفیسر محمد ذوالکفل نے قوت مدافعت بڑھانے کے طور طریقوں کا ذکر کیا۔ شعبہ ¿ معالجات، اے ایم یو کے پروفیسر عبدالمنّان نے انسانی صحت پر طرز زندگی کے اثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بیماری سے لڑنے میں طرز زندگی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ 
 شعبہ ¿ اِمّیونولوجی، اسکول آف اپلائیڈ میڈیکل سائنس، القصیم یونیورسٹی، سعودی عرب کے پروفیسر مسعود عالم خاں نے کورونا وائرس کی مخصوص صفات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کلونجی قوت مدافعت بڑھانے میں بہت مو ¿ثر ہے۔ 
 شعبہ ¿ علم الادویہ ، اے ایم یو کے پروفیسر کنور محمد یوسف امین نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام اور کووِڈ-19 کے علاج کے سلسلہ میں طبّ یونانی کی قدیم معلومات مفید ثابت ہوسکتی ہیں، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 
 جامعہ ہمدرد کے اسکول آف یونانی میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی ڈین اور مجیدیہ اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر سہیل فاطمہ نے کورونا وائرس کی وبا پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صفائی کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کو اپنا کر کووڈ-19 کے پھیلاو ¿ کو روکا جاسکتا ہے۔ 
 ڈاکٹر صبا زیدی، ویبینار کی کنوینر اور ڈاکٹر حافظ اقتدار احمد آرگنائزنگ سکریٹری تھے۔ ڈاکٹر عائشہ اعجاز نے اظہار تشکر کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی