کمپیوٹر سائنس شعبہ کی جانب سے ویبینار کا انعقاد



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس نے ایپ وارس ٹکنالوجیز کے اشتراک سے ’امیزن ویب سروسیز‘ پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں ماہرین نے بڑے کمپیوٹر سرورس، کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ، نیٹ ورکنگ اور آن لائن ایکسیز جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ ویبینار سے 250سے زائد طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔ 
 ریسورس پرسن مسٹر گَورو (ایپ وار ٹکنالوجیز) نے کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ پر روشنی ڈالتے ہوئے امیزن ویب سروسیز کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات پر گفتگو کی۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح دور رہ کر بھی ڈاٹا اور ایپلی کیشنز تک رسائی ہوسکتی ہے۔ 
 شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ پروفیسر رفیق الزماں خاں نے کہاکہ جس کاروبار میں کام کے اوقات غیرمستقل ہوتے ہیں اس میں کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ ایک عمدہ متبادل ہے۔ انھوں نے ایپ وارس ٹکنالوجیز کو کیمپس پلیسمنٹ کے لئے بھی مدعو کیا۔ 
 یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر مسٹر سعد حمید، ڈاکٹر جہانگیر عالم، ڈاکٹر فیصل انور اور ڈاکٹر محمد ندیم نے کہاکہ طلبہ کو جدید ترین ٹکنالوجیز سے متعارف کرانے اور اعلیٰ آئی ٹی ڈیولپمنٹ کو پیش نظر رکھ کر اِن ویبینارس کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ 


 


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی