اب تک ، 51 لاکھ سے زیادہ مزدوروں کو روزگار سے منسلک کیا گیا



وزیر اعلیٰ نے انلاک نظام کا جائزہ لیا
مزدوروں کاریگروںکو معاشرتی اور معاشی تحفظ دینے کے لیے ریاستی حکومت ایکشن پلان تیار کرے گی: وزیر اعلیٰ

خواتین ، ایس سی ایس ٹی ، گﺅ کشی اسمگلنگ جیسے جرائم
سرگرمیوں میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جائے
لکھنو ¿: 14 جون ، 2020
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت مزدوروں کاریگروں کو معاشرتی اور معاشی تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام مزدوروں کاریگروں کو روزگار کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لئے ، ریاستی حکومت کی طرف سے ان کے ہنر کی نقشہ سازی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ تمام مزدوروں کاریگروں کو خوراک کی حفاظت فراہم کرنے کے لئے راشن کارڈ بنانے کے عمل کو تیز کریں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرمنعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں انلاک نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قائم قرنطین مراکز اور کمیونٹی کچن کو فعال رکھنا چاہئے۔ ان کی صفائی ستھرائی اورسینٹائزیشن کا کام متواتر کئے جانے چاہئیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو روزگار کی فراہمی کے مقصد کے لئے انہیں دیہی گزر بسر مشن سے منسلک کیا جائے۔ اس کے لیے انہیںاگر بتی ، دھوپ بتی جیسی سرگرمیوں کے تحت روزگار فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اچار ، جام ، پاپڑ ، سلائی وغیرہ سرگرمیوں کے تحت روزگار کے بھی وسیع امکان ہیں۔ خواتین کو تربیت دے کر روزگار کے لئے تیار کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ، نرسیں اور دیگر پیرامیڈیکل عملہ کووڈ اور نان کووڈ تمام اسپتالوں میں چکر لگائے۔ انہیں مریض کے لواحقین سے بھی بات چیت کرنی چاہئے۔ انہوں نے پیرامیڈک عملہ کی نگرانی کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے سینٹائزیشن کیا جارہا ہے۔ بیڈ شیٹ کو روزانہ تبدیل کرنا چاہئے۔ مریضوں کو پینے کے لئے گنگنا پانی دینا چاہئے۔ نیز ، انہیں گرم اور تازہ کھانا مہیا کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فعال رکھنا چاہئے۔ صرف متحرک رہنے کی وجہ سے ہی کرونا کے پھیلاو ¿ کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے فورس میں انفیکشن کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین ، ایس سی ایس ٹی ، گﺅ کشی اور اسمگلنگ جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جانی چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ ثانوی تعلیم ، بیسک تعلیم اور اعلیٰ تعلیم ،سماجی بہبوداور کستوربہ گاندھی اسکول میں مقرر اساتذہ کے دستاویز کی جانچ پڑتال کے لئے ایک سرشار ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
میٹنگ کے دوران پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اب تک 51 لاکھ سے زیادہ مزدوروں کاریگروںکو روزگار سے منسلک کیا جا چکا ہے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر برائے زرعی پیداوار جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن اینڈ ہوم جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش چند اوستھی۔ پرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن جناب رجنیش دوبے ، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اورجناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سیکرٹری صنعتی ترقیات جناب آلوک کمار ، پرنسپل سیکرٹری زراعت جناب دیویش چتر ویدی ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر انفارمیشن جناب ششراور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی