خواجہ اجمیری ؒ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت اور ناقابل معافی

 



ٹی وی چینل نیوز۸۱ کے خاطی اینکر کے خلاف آل انڈیا علماءبورڈ (رجسٹرڈ ) کی ملک گیر تحریک 



اورنگ آباد ( نامہ نگار ) سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسنی حسینی اجمیری غریب نواز ؒ برصغیر ہند و پاک میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے عظیم داعی اور عالمی سطح پر غیر متنازعہ روحانی پیشوا کے طور پر نہایت عقیدت و احترام کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں اور بلا لحاظ مذہب و ملت بے شمار خلق خدا ان سے والہانہ حد تک اپنے دلوں میں محبت رکھتی ہے ۔ لہذا خواجہ اجمیری ؒ کی شان عالی میں ٹی وی چینل نیوز ۸۱ کے اینکر نے جس دریدہ دہنی کے ساتھ نازیبا اور اہانت آمیز الفاظ کہے اور ایک ڈیبیٹ میں اڑیل رویہ اختیار کیا وہ حد درجہ باعث اذیت اورقابل مذمت ہے۔ ٹی وی اینکر کے اس ہتک آمیز رویہ سے حضرت معین الدین چشتی ؒ کے عقیدت مندوں کو ذہنی و قلبی اذیتی پہنچی ہے۔ نیزیہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ فرقہ پرست عناصر کا نشانہ مدارس اسلامیہ ، جماعت تبلیغ کے بعد اب خانقاہی نظام اور درگاہیں ہیں۔ اس لئے مذکورہ واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ آل انڈیا علماءبورڈ (رجسٹرڈ ) بھی اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتا ہے کہ مذکورہ چینل کے خلاف سخت سے سخت قانونی و امتناعی کاروائی کی جائے ۔ علاوہ ازیں بورڈ خواجہ اجمیری ؒ کے عقیدت مندوں سے گذارش کرتا ہے کہ وہ اپنے ٹی وی کے سیٹ اپ باکس میں سے مذکورہ گستاخ چینل کو حدف کرکے اپنے غصہ کا عملی طور پر اظہار کریں ۔ اس طرح کا بیان آل انڈیا علماءبورڈ ( رجسٹرڈ ) کے قومی نائب صدر و سپریم باڈی چیئرمین مہاراشٹر سینئر صحافی نایاب انصاری نے پریس نوٹ کے ذریعے جاری کیا ہے۔ نیز انھوں نے بذات خود ای میل کے ذریعے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس مہاراشٹر سے ٹی وی چینل نیوز ۸۱کے اینکر خلاف کی سخت دفعات کے تحت فوجداری کیس درج کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ 


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی