فیکلٹی آف کامرس کے زیر اہتمام مذاکرے کا انعقاد



علی گڑھ ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف کامرس نے ”ہندوستانی کارپوریٹ سیکٹر پر کووِڈ-19 کے اثرات“ موضوع پر ایک دو روزہ مذاکرہ کا انعقاد کیا جسے یوٹیوب پر لائیو نشر کیا گیا۔
 افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ کووِڈ-19 نے ہر شعبہ ¿ حیات کو متاثر کیا ہے ، جس کے باعث بہت منفرد حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان میں کارپوریٹ سیکٹر کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی اور نئے مواقع کی شناخت کرنی ہوگی۔ 
 اس سے قبل آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر محمد محسن خاں نے خطبہ ¿ استقبالیہ پیش کیا۔ فیکلٹی آف کامرس کے ڈین پروفیسر عمران سلیم اور صدر شعبہ پروفیسر نواب علی خاں نے موضوع کے مختلف جہات پر روشنی ڈالی۔ 
 اس موقع پر مسٹر امن رجوریا (اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک)، مسٹر راہل دیورا (وائس پریسیڈنٹ، اربن کمپنی)، مسٹر منظر چودھری (ڈیل ٹکنالوجیز)، مسٹر ایم ڈبلیو سیفی (آئی ڈی بی آئی بینک)، مسٹر ایم ایف خاں (ویسنا ٹورز اینڈ ٹریولز)، مسٹر ڈبلیو رحمٰن (ویسٹرن انڈیا)، مسٹر زیڈ عماد ، مسٹر ایف خاں، مسٹر ایس خاں اور مس یو جندل (ایمیزن انڈیا) نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب جب کہ کاروبار اور سماجی سرگرمیاں معمول پر لوٹ رہی ہیں کورونا وائرس کی وبا کے خطرات اپنی جگہ برقرار ہیں۔ 
 مذاکرے کے جوائنٹ آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر اے موسیٰ خاں نے اظہار تشکر کیا۔ مذاکرے میں تین سیشن ہوئے جس کی نظامت ڈاکٹر ایم صائم خاں، ڈاکٹر اسلم خاں، ڈاکٹر سہیلہ پروین اور ڈاکٹر محمد اجمل نے کی۔ 
لاءسوسائٹی کے زیر اہتمام ویبینار آج
علی گڑھ، 18جون: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی قانون فیکلٹی کی لاءسوسائٹی کی جانب سے ”ہندوستان میں کمپٹیشن کمیشن کا کردار: ایک جائزہ“ موضوع پر 19جون کو ایک ویبینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کے مقرر خصوصی مسٹر آنند وکاس مشرا (جوائنٹ ڈائرکٹر، لائ، کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا، نئی دہلی) ہوں گے۔ فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ایم شکیل صمدانی اور صدر شعبہ پروفیسر ظہیرالدین بھی اظہار خیال کریں گے۔ شعبہ ¿ قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر محمد ناصر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ 
 لاءسوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے بتایا کہ پروگرام صبح گیارہ بجے شروع ہوگا، جس میں شرکاءگوگل میٹ کے توسط سے شریک ہوں گے۔


جدید تر اس سے پرانی