اترپردیش کے وزیر مائیکرو، چھوٹی اور متوسط صنعت، سرمایہ کاریہ اور برآمدات حوصلہ افزاءجناب سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہاکہ اترپردیش نے عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے نظریہ سے اہم مقام قائم کیا ہے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کامیاب قیادت میں ریاست گزشتہ تین برسوں سے ترقی کے راستہ پر گامزن ہے۔اس کے نتیجہ میں آج اترپردیش میں ملک اور بیرون مماملک کے سرمایہ کار انویسٹمنٹ کے خواہاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاست میں مینوفیکچرنگ، سول ایوی ایشن، ٹورزم، ایگرو اینڈ فوڈ پروسیسنگ، رینیوویبل اینرجی، ٹیکسٹائیل، آئی ٹی اینڈ الیکٹرانکس نیز ڈیفنس اینڈ ایرواسپیس کے شعبہ میں سرمایہ کار خصوصی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
جناب سنگھ نے آج سی آئی آئی کے زیر اہتمام روہاسِس کے ذریعہ آن لائن منعقد سمٹ کانفرینس (Summit conference)میں خطاب کر رہے تھے۔ اس سمٹ کانفرینس کا آغاز وزیر ریل اور کامرشیئل وزیر جناب پیوش گوئل نے کیا۔ اس موقع پر 44ممالک کے نمائندے پینل ڈسکشن میں شامل تھے۔ہوراسِس انٹرنیشنل ایکونامک فورم ہے۔ ہوراسِس پبلک اینڈ پرائیویٹ اداروں کو دوراندیشی حکمت عملی فراہم کرتا ہے، جو عالمی سطح پر ترقی حاصل کرنے کا تصور کرتے ہیں۔