ملازمتوں پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات اور مستقبل کا لائحہ عمل موضوع پر ویبینار کا انعقاد

 



علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر اور انٹرنل کوالٹی اشیورنس سیل (آئی کیو اے سی) نے ’فنڈامیکرس‘ لکھنو ¿ کے اشتراک سے ”ملازمتوں پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات اور مستقبل کا لائحہ ¿ عمل“ موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جسے یو ٹیوب پر لائیو نشر کیا گیا۔ 
 کارپوریٹ ٹرینر مسٹر سوریہ پرتاپ سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا میں ملازمت کا منظرنامہ تبدیل کردیا ہے، اس لئے طلبہ اور نوجوانوں کو نئے تقاضوں کے مطابق اپنے اندر ہنر پیدا کرنا ہوگا ۔ کارپوریٹ دنیا کے لئے خود کو پرکشش بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ذہانت کے ساتھ نئے پیشہ ورانہ ہنر بھی سیکھے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ اب بازار کی ضروریات تبدیل ہوگئی ہیں، اسی کے مطابق طلبہ کو نئے کورسوں میں داخلہ لینا ہوگا تاکہ ملازمت کی راہیں آسان ہوں۔ اس کے علاوہ ڈجیٹل ٹکنالوجی میں بھی مہارت پیدا کرنی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انسانی علوم کے طلبہ کو بلاگس لکھنے کی عادت ڈالنی چاہئے اور ایم بی اے کے طلبہ ڈجیٹل مارکیٹنگ کے تصورات سے واقفیت پیدا کریں۔ مقررین نے کہاکہ آرٹیفیشیئل انٹلی جنس، مشین لرننگ، ڈجیٹل مارکیٹنگ وغیرہ کچھ ایسے ہنر ہیں جن کی موجودہ وقت میں بازار کو ضرورت ہے۔
 آئی کیو اے سی کے ڈائرکٹر پروفیسر ایم رضوان خاں نے پروگرام کی صدارت کی اور ریسورس پرسن کا خیرمقدم کیا جب کہ اسسٹنٹ ٹی پی او ڈاکٹر جہانگیر عالم نے ان کا تعارف کرایا۔ 
 تقریروں کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر مسٹر سعد حمید نے کہاکہ لِنکڈ اِن کا متحرک اکاو ¿نٹ بھی رکھناچاہئے جس سے کارپوریٹ دنیا سے مربوط ہونے میں مدد ملتی ہے۔ طلبہ کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ موکس (MOOC) کے توسط سے مختلف کارآمد سرٹیفیکٹ کورس بھی کرسکتے ہیں تاکہ ان کا بایو ڈاٹا پُرکشش ہوسکے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی