، چین کی اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے لداخ کی گلوان وادی میں چین کی فوج کے اشتعال انگیز حملے میں ہندوستانی جوانوں کی شہادت پر افسوس و صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
پروفیسر منصور نے کہا ”ہم اپنے جوانوں کی شہادت پر انھیں سلام کرتے ہیں اور ہندوستانی فوج کے افسروں اور بہادر جوانوں کے رنجیدہ کنبوں کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے جوانوں کو وطن کی حفاظت پر مامور رہتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنی پڑی۔ یہ بہت تکلیف دہ ہے“۔
وائس چانسلر نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، خالق کائنات ان کی روحوں کو سکون عطا کرے اور اس مشکل گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور متعلقین کو عزم و حوصلہ عطا کرے۔