اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ معالجات نے ٹیلی میڈیسن اوپی ڈی سروس کا آغاز کیا



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ ¿ معالجات نے اتوار کو چھوڑ کر باقی دنوں میں صبح 10بجے سے دوپہر 12:30بجے کے درمیان ٹیلی میڈیسن اوپی ڈی خدمات شروع کی ہیں جو مفت ہوں گی۔ 
 صدر شعبہ پروفیسر تنزیل احمد (موبائل: 9448123337) سنیچر کو، پروفیسرعبدالمنان(موبائل: 6398551215) بدھ کو، پروفیسر مصباح الدین صدیقی (موبائل:9837030145) پیر اور جمعہ کو، پروفیسر محمد یونس صدیقی (موبائل: 9027125124) منگل اور بدھ کو، پروفیسر تبسم لطافت (موبائل: 8218114385) جمعرات اور سنیچر کو، پروفیسر بدرالدجیٰ خاں (موبائل: 9412333174) پیر اور جمعہ کو، ڈاکٹر مرسلین نصیر (موبائل: 7983866400) پیر اور جمعہ کو اور ڈاکٹر جمال عظمت (موبائل: 9389793966) منگل اور جمعرات کو فونمیسیج کے توسط سے مریضوں کو طبی مشورہ دیں گے۔یہ سہولت ان مریضوں کے لئے ہے جو سنگین طور سے بیمار نہیں ہیں ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی