علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سنٹر فار ڈسٹینس ایجوکیشن کے ڈائرکٹر پروفیسر نفیس احمد انصاری نے گلوکل یونیورسٹی، سہارنپور کے گلول لاءاسکول کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی ویبینار میں مہمان مقرر کے طور پر حصہ لیتے ہوئے اپنی قیمتی آراءسے نوازا ۔ویبینار کا موضوع تھا: کووِڈ-19 کے بحران کے وقت پبلک پالیسی پر از سرِ نو غور۔
پروفیسر نفیس احمد انصاری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک کئی محاذوں پر بحران سے دوچار ہوا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مزدوروں کی نقل مکانی ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے آئی۔ دوسری طرف معیشت بھی کافی حدتک متاثر ہوئی ہے، جس کا حل نکالنے کے لئے حکومت نے کئی پالیسی فیصلے کئے ہیں۔ پروفیسر انصاری نے مالی بحران کے وقت ریاستی حکومتوں کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے معاشی بحران کو حل کرنے کی تدابیر پر بھی روشنی ڈالی۔