پی ایچ ڈی کا آن لائن وائیوامنعقد کیا گیا



علی گڑھ، : کووِڈ-19کے پیش نظر حکومت ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے کمپیوٹر سائنس شعبہ میں پی ایچ ڈی کے طالب علم محمد عقیل احمد کا وائیوا آن لائن طریقہ سے منعقد کیا گیا۔ انھوں نے صدر شعبہ پروفیسر رفیق الزماں خاں کی رہنمائی میں اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کیا ہے جس کا عنوان ہے: کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ سسٹم میں لوڈ بیلنسنگ کا مطالعہ۔ اس وائیوا میں پروفیسر ایم افسر عالم (صدر، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی) بیرونی ممتحن تھے۔ 


جدید تر اس سے پرانی