اے ایم یو میں بین الاقوامی یومِ یوگا ورچوئل طریقہ سے منایا گیا



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں حکومت ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق بین الاقوامی یومِ یوگا ورچوئل طریقہ سے منایا گیا۔ یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے زیر اہتمام منعقدہ آن لائن پروگرام میں صدر شعبہ پروفیسر ضمیراللہ خاں نے کہا کہ اس سال بین الاقوامی یومِ یوگا کا تھیم ہے: یوگا گھر پر، کنبہ کے ساتھ۔ 
 انھوں نے کہاکہ یوگ کو بین الاقوامی سطح پر شناخت دلانے اور بین الاقوامی یومِ یوگا کی تجویز اقوام متحدہ میں رکھنے میں بنیادی کردار ہمارے وزیر اعظم شری نریندر مودی کا ہے ۔ پروفیسر خان نے کہاکہ یوگا کا فائدہ اٹھانے کے لئے اس کو مستقل اور صحیح طریقہ سے کرنا ضروری ہے۔
 اس کے بعد ڈاکٹر نوشاد وحید انصاری نے شعبہ کے طلبہ وکاس راگھو، نیہا ورما اور ایلش کی مدد سے سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا دھیان رکھتے ہوئے مختلف یوگ آسن کی مشق کرائی اور ان کے فائدے بیان کئے ۔ڈاکٹر راجندر سنگھ نے کووِڈ-19 کے وقت میں یوگا کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔آخر میں ڈاکٹر سید خرم نثار نے سبھی آن لائن شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر معراج الدین فریدی نے کی ۔ڈاکٹر محمد ارشد باری نے پروگرام کو آن لائن منعقد کرنے میں تعاون کیا جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے اپنے اپنے گھروں پر ر ہ کر آن لائن حصہ لیا ۔


جدید تر اس سے پرانی