وزیراعلیٰ یا ان کے ذریعہ نامزد کابینہ وزیر ہوںگے لیبر ویلفیئر کمیشن کے چیرمین

 




اترپردیش کے مرکزی نیم فوجی دستوں اور دیگر ریاست کے نیم فوجی دستوں نیز ہندوستانی فوجی، بحریہ اور فضائیہ افواج کے شہید کنبہ کو دی جارہی 25لاکھ کی مالی مدد کی بڑھاکر 50لاکھ روپئے کرنے کو کابینہ کی منظوری
پوروانچل ایکسپریس-وے کے کاموں میںتیزی لانے کےلئے کابینہ میں اس کے پے منٹ شیڈیول کو مزید پازیٹیو کیا گیا
 بھیڑجمع ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
تمام ایکسپریس-وے میں 10ہزار سے زائد مزدور کام کر رہے ہیں
وزیراعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں کو مسلسل دورہ کر
 اسپتالوں کے انتظامات کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی
میرٹھ منطقہ کے سبھی اضلاع کے کووِڈ اسپتالوں میںبیڈ کی تعداد دو گنا کی جائے
ریاستی حکومت نے استپالوں کی
 او پی ڈی خدمات پر روک نہیں لگائی
جو اسپتال محکمہ ¿ صحت کے پروٹوکال کے مطابق طبّی سہولیات فراہم کرانا چاہتے ہیں، انہیں ضلع سطح پر منظوری دی جائے
سبھی ضلعوں میں دستیاب وینٹی لیٹرس کو ایکٹیو رکھنے اور نگرانی کمیٹیوں کو فعال بنائے رکھنے کی ہدایت
یہ یقینی بنایا جائے کہ بینکوں کے ذریعہ سبھی اہل
 ایم ایس ایم ای یونٹوں کوقرض کی سہولت فراہم ہو
نگر نگم اہلکاروں کی تنخواہ ادائیگی کے مسئلہ کا
 جلد ازجلد تصفیہ کرانے کی ہدایت
ریاست میں اب تک گاڑی چیکنگ مہم کے دوران
 295509858روپئے کا جرمانہ وصول
ریاست میں اب تک 1650شرمک اسپیشل ٹرینوں کے توسط سے 2227454 لاکھ سے زائد لوگوں کو لایا جا چکا ہے:
-اونیش کمار اوستھی
ریاست میں کورونا کے 5259معاملے ایکٹیو
ریاست میں اب تک 8904 لوگ صحتیاب ہوکر ڈسچارج
ریاست میں کل 13966سیمپلوں کی جانچ کی گئی
ریاست میں فی الحال کورونا انفیکشن کی ریکوری شرح61فیصد سے زائد ہے:
-امت موہن پرساد
-لکھنو ¿ : ۶۱ جون ۰۲۰۲ئ
ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی نے آج لوک بھون واقع میڈیا سینٹر میں پریس نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ آج کابینہ کی میٹنگ میں مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرانے کے مقصد سے کاریگرمزدور (روزگار) ویلفیئر کمیشن کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ یا ان کے ذریعہ نامزد کابینہ وزیر اس کمیشن کو چیرمین ہوںگے نیز محنت اور روزگار محکمہ کے وزیر کنوینر ہوں گے۔ کمیشن کے 02ڈپٹی چیرمین، وزیر صنعتی ترقیات اور مائیکرو،چھوٹی اور متوسط صنعت نیز برآمدات حوصلہ افزاءوزیر ہوں گے۔ اس کے علاوہ زراعت، دیہی ترقیات وزیر، پنچایتی راج وزیر، زرعی پیداوار کمشنر، ایڈیشنل چیف سکریٹریپرنسپل سکریٹری محنت اور روزگار کمیشن کے رکن ہوں گے۔ بنیادی اور صنعتی ترقیات کمشنر کمیشن کے ممبر سکریٹری ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کے ذریعہ نامزد صنعتی اور محنت اداروںکے نمائندوں، صنعتی کی ترقی اور مزدوروں کے مفاد میں دلچسپی رکھنے والے پانچ عوامی نمائندوں بھی کمیشن میں رکن ہوں گے۔ کمیشن میں چیرمین کے ذریعہ نامزد اسپیشل ویزیٹر ممبر بھی ہوں گے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ اترپردیش کے مرکزی نیم فوجی دستہ اور دیگر ریاستوں کے نیم فوجی دستوں نیز ہندوستانی فوجی، بحریہ اور فضائیہ افواج کے شہید کنبہ کو دی جانے والی 25لاکھ روپئے کی (گریس اماو ¿نٹ) مالی مدد کو بڑھاکر 50لاکھ روپئے کرنے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔ اس رقم میں 35لاکھ روپئے شہید کی اہلیہ اور بچوں کو نیز 15لاکھ روپئے کی رقم اس کے والدین کو دی جائےگی۔شہید کے شادی-شدہ ہونے اور والدین میں سے کسی کے بھی زندہ نہ ہونے کی صورت میں والدین کو منظور رقم سمیت شہید کی اہلیہ کو مکمل 50لاکھ روپئے کی رقم دی جائےگی۔ انہوںنے بتایاکہ غیر شادی شدہ ہونے کی صورت میں مکمل رقم 50لاکھ روپئے اس کے والدین کو دئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ یہ بڑھی ہوئی رقم 01یکم 2020سے نافذ ہوگی۔ جمو ں و کشمیر کے ہندواڑا میں ضلع بلند شہر کے شہید کرنل آشوتوش شرما کے لواحقین کو امدادی رقم کے طور پر 50لاکھ روپئے دئے گئے ہیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ پوروانچل ایکسپریس-وے کے کاموں میں تیزی لانے کےلئے کابینہ میں اس کے پے-منٹ شیڈیول کو مزید پازیٹیو کیا گیا ہے، جس سے کام میں تیزی لاکر جون کے آخر تک اس کا 50فیصد کام مکمل کیا جا سکے۔ لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے ایکسپریس-وے کے کام میں ہوئی تاخیر کو ختم کرتے ہوئے کانٹریکٹر کو این ایچ آئی کی ترز پر مستفید کیاجا سکے۔ کابینہ میں گورکھپور لنک ایکسپریس-وے پر اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورکھپور میں سریو ندی تک پہلے پیکیج کے کام کو پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔دوسرے مرحلہ میں سریو ندی سے اعظم گڑھ تک کے کام کو جلد ہی شروع کیے جانے کا فیصلہ آج کابینہ میں لیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ سبھی ایکسپرےس-وے میں10ہزار سے زائد مزدور کام کرر ہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جہاں بھی ضرورت ہوگی، مختلف ریاستوں سے واپس آئے مزدور اور کاریگروں کو لگاتے ہوئے ایکسپرےس-وے کے کام میں تیزی لاکر معینہ مدت میں پورا کیا جائےگا۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ان لاک نظام کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹوں کو دورہ کر اسپتالوں کا معائنہ کر طبّی خدمات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ضلعوں میں نوڈل افسران کے طورپر نامزد محکمہ ¿ صحت کے ایڈیشنل ڈائرکٹر اور جوائنٹ ڈائرکٹر سطح کے سینئر ڈاکٹر اسپتالوںکے بہتر انتظامات کو بحال رکھنے کےلئے مسلسل موثر کوششیں کریں۔ کووِڈ-19کے انفیکشن کے مد نظر ریاست کے این ای آر علاقہ میں خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دہلی سے برے پیمانے پر آمد ورفت کو دیکھتے ہوئے انفیکشن کو کنٹرول کرنے کےلئے سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ میرٹھ منطقہ کے سبھی ضلعوں کے کووِڈ اسپتالوں میںبیڈ کی تعداد دو گنا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان ضلعوں میںضرورت کے مطابق اضافی مین پاور کا انتظام آوٹ سورسنگ ک ے توسط سے کرتے ہوئے ٹریننگ کے بعد ان کی خدمات حاصل کی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان ضلعوں میں نوڈل افسران سے رابطہ کر ان سے حاصل فیڈ بیک کے ضمن میں ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کووِڈ-19کے انفیکشن کو ہرحالت میں روکا جانا ہے۔ اس لئے کووِڈ-19متاثرہ فرد کو گھر پر نہ رکھ کر فسیلٹی کوارنٹائین میں رکھیں، کوینکہ اس سے انفیکشن کے پھیلنے کا امکان بنا رہتاہے۔ ریاست کے کووِڈاسپتالوں میں 01لاکھ سے زائد بیڈ موجود ہیں۔ انفیکشن کو کنٹرول کرنے کےلئے کووِڈ -19متاثر افراد کو کووِڈ اسپتالوں میں رکھتے ہوئے ان کی مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے۔ انہوںنے سبھی ضلعوں میں فراہم وینٹی لیٹر کو ایکٹیو رکھنے اور نگرانی کمیٹیوں کو فعال بنائے رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات اور ضروری آپریشن 20اپریل کے بعد سے شروع کر دئے ہیں۔ جو اسپتال محکمہ ¿ صحت کے پروٹوکال کے مطابق پی پی ای کِٹس سمیت سبھی طے شدہ گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے طبّی سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، انہیں ضلع سطح پر منظوری دی جائے۔ کووِڈ-19کے انفیکشن کو روکنے کےلئے یہ ضروری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ضلعوں میں بینکوں کے ذریعہ سبھی اہل ایم ایس ایم ای یونٹوں کو قرض کی سہولت فراہم ہو۔ انہوںنے نگر نگم اہلکاروں کے بقایاجات تنخواہ کی ادائیگی کے مسئلہ کو جلد ازجلد ہل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ دفعہ188کے تحت 66209لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 179860لو گوں کو نا مزد کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 6629755گاڑیوں کی چیکنگ میں55889گاڑیاں سیز کی گئی۔ چیکنگ مہم کے دوران 295509858 روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کےلئے کل 299250 گاڑیوں کے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کالابازاری اور جمع خوری کرنے والے 921لوگوں کے خلاف 701ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 327لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 1468معاملوں کو علم میںلیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا ہے۔15جون کو کل 11معاملے جن میں ٹوئٹر کے 05 فیس بک کے 06معاملوں کو علم لیتے سائبر سیل کو ضروری کا رروائی کے لیے بھیجا گیا ۔15جون تک ٹوئٹر کے 82فیس بک کے 81، ٹک ٹاک کے 47اور واٹس ایپ کے 01اکاو ¿نٹ کل 211اکاو ¿نٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے ۔ ابھی تک کل 50ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔ مختلف ضلعوں میں 16لو گوں کو گرفتار کیا گیا ۔انہوںنے بتایاکہ ریاست کے 2406ہاٹ اسپاٹ کے 785تھانوں کے تحت 902894مکانوں کے 5468429 لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا مثبت افراد کی تعداد 5236ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں ہاٹ اسپاٹ والی بستیوں میں 4172ڈور اسٹیپ ڈلیوری ملک بوتھمین کے ذریعہ دودھ تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈور اسٹیپ ڈلیوری سسٹم میں پھل-سبزی وغیرہ پہنچانے کےلئے کل 5719گاڑیاں لگائی گئی ہیں۔ ڈور اسٹیپ ڈلیوری والے پروویجن اسٹور کی تعداد 5230ہے۔ پروویجن اسٹور کے توسط سے ڈلیوری کرنے والے افراد کی تعداد 10956ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کل 88کمیونٹی کچن سرگرم عمل ہیں۔تعمیراتی کاموں سے وابستہ 18.09لاکھ مزدور، شہری علاقہ کے 8.86لاکھ اور دیہی علاقہ کے 6.71لاکھ بے سہارا افراد کو 1000-1000روپئے کے حساب سے کل 33.66لاکھ لوگوں کو 336.64کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔انہوںنے بتایاکہ ریاست میں 1127فلور مل، 503تِل مل، 332دال مل چلائی جارہی ہےں۔ انہوںنے بتایاکہ ریاست میں قائم 5896خرید مراکز کے توسط سے اب تک محکمہ ¿ غذا ورسد کے ذریعہ 313.97لاکھ کوئنٹل ، جبکہ منڈی پریشد کے ذریعہ 86.80لاکھ کوئنٹل، کل 400.77لاکھ کوئنٹل گیہوں کی خریداری کی جا چکی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ملک سے سب سے زیادہ مہاجر کاریگر اترپردیش میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنو بی ریاستوں سے بھی ہم اپنے کا ریگروں مزدوروں کو ریاست میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 1649ٹرینوں کے توسط سے تقریباً 2226254لاکھ سے زائد مہاجر کاریگرمزدور کو لایا جا چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گورکھپور میں اب تک283ٹرینوں کے توسط سے 360414کاریگرمزدور آئے ہیں۔ لکھنو ¿ میں 127، آگرہ میں12، کانپور میں 17، جونپور میں 139،بریلی میں 12، بلیا میں 71، پریاگ راج میں 64، ، لکھیم پور کھیری01،ہردوئی میں 20، رائے بریلی میں 22، پرتاپ گڑھ میں 75،وارانسی میں 123، امیٹھی میں 17، مﺅ میں 49، اجودھیا میں 37، گونڈہ میں 71، انّاو ¿ میں 28، بستی میں 89اور اعظم گڑھ میں 45ٹرینیں آچکی ہیں جبکہ قنوج میں 03، غازی پور میں 33، باندہ میں 21، سلطانپور میں 28، بارہ بنکی میں 12، سون بھدر میں 04، امبیڈکرنگر میں 25، سیتاپور میں 13، فتح پور میں 09، فرخ آباد میں 02، کاس گنج میں 09، چندولی میں 17،اٹاوہ میں01،مانک پور(چترکوٹ) میں01،ایٹا میں 01، جالون میں 02، رامپور پور میں 01، شاہجہان پور میں 01، علی گڑھ میں 06،بھدوہی میں 04، مرزاپور میں 11، دیوریا میں 104، سہارنپور میں 04، چترکوٹ میں 03،بلرامپور میں 19، جھانسی میں 05 ، پیلی بھیت میں 01، اور مظفرنگر میں01، مہاراج گنج میں 01اور مہوبا میں ایک ٹرین آچکی ہے۔مراد آباد ، میرٹھ ، شراوستی ، سدھارتھ نگر ، سنت کبیر نگر، کشی نگر، ہمیرپور، بہرائچ میںبھی ٹرینیں آرہی ہیں ۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں گجرات سے 548ٹرینوں کے توسط سے798089 لوگ، مہاراشٹر سے 429،پنجاب سے 235ٹرینوں سے مہاجر کاریگروںمزدوروں کو ریاست میں لایا جا چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ سے 25، کرناٹک سے 58، کیرل سے 19، آندھر پردیش سے 14، تملناڈو سے 40، مدھیہ پردیش سے 04، راجستھان سے 39، گووا سے 17، دہلی سے 103، چھتیس گڑھ سے 01، مغربی بنگال سے 04، اڑیسہ سے 01، اسم سے 01،تریپورا سے 01، ہماچل پردیش سے04، اتراکھنڈ سے 04جموں کشمیر سے 02اور اور اترپردیش سے 94ٹرینوں کے توسط سے ریاست کے مختلف اضلاع میں مہاجر کاریگروںمزدوروں کو پہنچایا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ دیگر ریاستوں اڑیسہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ وغیرہ ریاستوں کے اینٹ بھٹہ مزدوروں کو ان کی ریاست بھیجنے کا بندوبست ریاستی حکومت کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔
پرنسپل سکریٹری علاج وصحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ ریاست میں ٹیسٹنگ کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔کل 13966سیمپلوں کی جانچ کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 75ضلعوں میں5259کورونا کے معاملے ایکٹیو ہیں۔انہوںنے بتایاکہ اب تک 8904مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ کل 13966پول ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے1082 پول5-5سیمپل کے اور 12298 پول10-10سیمپل کی جانچ کی گئی۔ریاست میں کورونا انفیکشن ریکوری 61فیصد سے زائد ہے۔انہوںنے بتایاکہ پوری ریاست میں 5261مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ 7540لوگوں کو فسیلٹی کوارنٹائین میں رکھا گیا ہے، جن کے سیمپل کی جانچ کی جا رہی ہے۔
جناب پرساد نے بتایاکہ آشا ورکرس کے ذریعہ کاریگروںمزدوروں کے گھر جاکر رابطہ کر انکے اثرات کا معائنہ کر رہی ہیں، جس کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق کاریگروںمزدوروں کو سیمپل جمع کر جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ آشا ورکرس کے ذریعہ اب تک 1675579 کاریگروںمزدوروں سے ان کے گھر پر جاکر رابطہ کیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ گرام اور محلہ نگرانی کمیٹیوں کے کے ذریعہ نگرانی کا کام مستعدی سے کیا جا رہا ہے۔اب تک1.23سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 9342785گھروں کے 47656168 لوگوں کاسروے کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ سیتوایپ سے الرٹ جنریٹ ہونے پرکنٹرول روم سے لو گوں کو فون کیا جا رہا ہے۔اب تک 83462لوگوں کو کنٹرول روم کے ذریعہ فون کر معلومات حاصل کی گئی، جس میں سے 166کورونا پازیٹیو ہیں اوروہ اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔3415ہوم کوارنٹائین ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی