لاک ڈاون سے اب تک بڑی تعداد میں صنعتکاروں کو زمین کا الاٹمنٹ



اترپردیش کے وزیر صنعتی ترقیات جناب ستیش مہانا نے کہا ہے کہ ریاست میں لاک ڈاو ¿ن کے نفاذ سے لیکر آج تک بڑی تعداد میں صنعتکاروں کو مختلف صنعتی اتھارٹیوں میں زمین کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے۔ ان لاک-01کے بعد اترپردیش میں صنعتی یونٹیں پوری صلاحیت کے ساتھ پیداوار کر رہی ہیں۔ بازار کھلنے کے حساب سے فیکٹری میں پروڈکشن بڑھتا جائےگا۔


 



 


انہوںنے کہاکہ کوروبا وبا کی وجہ سے انڈسٹریز اور مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت پورے عزم کے ساتھ صنعتکاروں اور مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے صنعتکاروں کو یقین دلایا ہے کہ انکے جو بھی مشورہ اور مطالبات ہیں، ان پر سنجیدگی سے غور وخوض کر پیشگی کارروائی کی جائےگی۔
جناب مہانا آج نوئیڈا سے ایم اےل اے جناب پنکج سنگھ کی قیادت میں منعقد ویبینار میں صنعتکاروںکو خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مہاجرمزدوروں کو روزگار مہیا کرانا بہت بڑا جیلنج ہے۔ اس کو موقع کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ باہر سے آنے والے کاریگروںمزدوروں کی میپنگ کےلئے کمیشن کی تشکیل دی گئی ہے۔ ریاست سے برآمدت بڑھانے کےلئے ایکسپورٹ پالیسی میں ری-ویو کیا جا رہا ہے۔لاجسٹک پارک اور سولر اینرجی صنعت کو خصوصی توجہ دینے کا کام کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاست میں الیکٹرک اسکوٹر بنانے کےلئے صنعت قائم کرنے پر خصوصی رعایت دینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ویبینار کے دوران صنعتکاروں نے اِز آف ڈوئینگ بجنس کو مزید موثر بنانے اور بغیر منظوری فیکٹری میں چھاپہ ماری نہ کرنے کی بات کہی۔اس کے علاوہ صنعتکاروں نے بینک سے لونقرض ملنے میں ہو رہی دشواری سے بھی وزیر موصوف کو مطلع کرایا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی