وزیراعلیٰ نے غریب بہبود روزگار مہم کا افتتاح کیے جانے پر وزیر اعظم کا دلی خیر مقدم کیا




  لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج غریب بہبود روزگار مہم کا آغاز کرنے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا دلی استقبال کیا۔ اس مہم میں اترپردیش کے 31 اضلاع کے انتخاب پر وزیر اعلیٰ نے پر وزیر اعظم کے تئیں دلی شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں غریب بہبود اور دیہی ترقی کو نئی بنیاد دینے کے لئے وزیر اعظم کے اقدام پر چلائی جارہی اس مہم سے گاو ¿ں میں روزی روٹی کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ اترپردیش حکومت وزیر اعظم کی الو العزم اور توقعات کے مطابق غریب بہبود روزگار مہم چلاتے ہوئے اس کے فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
معلوم ہو کہ یہ 125 روزہ مہم ملک کے 06 ریاستوں کے 116 اضلاع میں چلائی جارہی ہے ، تاکہ واپس آنے والے مزدوروں اورگاو ¿ںکے لوگوں کو خودختیار بنایا جا سکے۔ اس مہم میں اترپردیش کے 31 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں سدھارتھ نگر ، پریاگ راج ، گونڈا ، مہاراج گنج ، بہرائچ ، بلرام پور ، جونپور ، ہردوئی ، اعظم گڑھ ، بستی ، گورکھپور ، سلطان پور ، کشی نگر ، سنت کبیر نگر ،باندہ ، امبیڈکر نگر ، سیتا پور ، وارانسی ، غازی پور ، پرتاپ گڑھ ، رائے بریلی اجودھیا ، دیوریا ، امیٹھی ، لکھیم پور کھیری ، اناو ¿ ، شراوستی ، فتح پور ، مرزا پور ، جالون اور کو شامبی شامل ہیں۔
غریب بہبود روزگار مہم کے تحت کامگاروں کی دلچسپی اور مہارت کے مطابق روزگااور خود روزگارکے کام کرائے جائیں گے ۔ دیہی عوامی املاک کی تعمیر کے تحت سڑک ، دیہی رہائش ، باغبانی ، شجرکاری ، آبی تحفظ اور آب پاشی ، آنگن واڑی ، پنچایت بھون اور جل جیون مشن وغیرہ سے متعلق 25 کام شامل ہیں۔ اس مہم کو چلانے سے ، جن مزدوروں کو فوری طور پر روزگار کی ضرورت ہے ، انہیں مختلف کام کے علاقوں میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور انہیں اپنے ہی گاو ¿ں میں روزگار کی مختلف سرگرمیوں کے لئے بھی ترغیب دی جائے گی۔


جدید تر اس سے پرانی