سبھی رجسٹرڈ گﺅ شالاوں کے عہدے داران بڑے پیمانے پر شجرکاری کرائیں:

 



پروفیسر شیام نندن سنگھ
اترپردیش گﺅ سیوا آیوگ کے چیرمین پروفیسر شیام نندن سنگھ نے سبھی رجسٹرڈ گﺅ شالاو ¿ں گﺅ پناہ گاہ کے عہدے داران سے جولائی مہینے کے پہلے ہفتہ میں حکومت کی شجرکاری مہم کے تحت اپنے اپنے بڑے پیمانے پر شجرکاری کرانے کی گزارش کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس قسم کے پودے لگائے جائیں جو سایہ دار ہونے کے ساتھ -ساتھ ماحولیاتی نظریہ سے کارآمد ہوں اور مستقبل میں آمدنی کا ذریعہ بھی بنیں۔
اس ضمن میں گﺅ شالا منتظمین کے ساتھ تمام چیف ویٹیرنری افسران کو مکتوب تحریر کیا گیا ہے کہ وہ اپنی دیکھ-ریکھ میں تمام گﺅ شالاو ¿ں میں شجرکاری کی منصوبہ بنوائیں۔ سایہ اور خوبصورتی بڑھانے کےلئے گلموہر، املتاش وغیرہ اور مستقبل میں آمدنی میں اضافہ کے نظریہ سے آنولہ، دیسی آم، سہجن، جامن، شہتوت اور نیم، ارجن جیسے ادویاتی پودے لگائے جائیں۔ مویشیوں کے چارہ کےلئے سبل جیسے پودوں کو بھی لگایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اس مہم میں پودے لگادینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ ان کی بقاءکی بھی کوشش کرنی چاہئے تاکہ اس سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی