نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے ملک کےلئے
ہندوستانی فوفیوں کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے انہیں جذباتی خراج عقیدت پیش کیا
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے مشرقی لداخ کے گلوان میں این او سی پرشہید ہوئے بہادر جوانوں کو اپنی جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شجاعت اور دلیری کو یاد کیا۔ انہوںنے کہا ہے کہ شہیدوں کی قربانی رائگاں یعنی بیکار نہیں جائےگی، ملک کی حفاظت میں اپنی جان قربان کرنے والے بہادر شہیدوں کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ غم کے گھڑی میں حکومت شہیدوں کے کنبہ کے ساتھ ہے اور ان کے کنبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی جائےگی۔ جناب موریہ نے میرٹھ ساکن فوج کے حولدار جناب
وپُل رائے سمیت دیگر شہیدوں کو شہادت کو صدہا سلام پیش کرتے ہوئے ان کے کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
جناب موریہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی کی سالمیت اور خود مختاری کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔ انہوںنے کہا کہ شہید جوانوں کی قربانی بےکار نہیں جائےگی۔ ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے، وہ دشمنوں سے لوہا لیتے ہوئے لقمہ ¿ اجل ہوئے ہیں۔ ہندوستانی امن چاہتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ہندوستان ہر مورچے پر جواب دینے کی بھی ہمت رکھتا ہے۔