بغیر حکومتی منظوری کے منی اسٹیڈیم کی جگہ تبدیل کرنے پر ضلع نوجونا بہبود افسر کو سخت انتباہ




محکمہ ¿ نو جوان بہبود کے ودھان سبھال حلقہ ملکی پور(ضلع اجودھیا) کے تحت گرام پنچایت محمد پور میں مجویز منی اسٹیڈیم کی جگہ بغیر حکومتی منظوری کے تبدیل کرنے کے باعث اجودھیا کے ضلع نوجوان بہبود افسر پردیپ کمار کو سخت انتباہ دی گئی ہے۔
محکمہ ¿ نوجوان بہبود کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ ڈمپل ورما نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ جناب پردیپ کمار کے ذریعہ حکومت کی منظوری کے بغیر گرام پنچایت محمد پور کی جگہ پر گرام کندئی کلا میںمنی اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کرادی گئی۔ اس معاملے کی پوری تفتیش کرانے کےلئے پانچ رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی نے تبدیل زمین پر حاصل تخمینہ کو حکومت کو بھیج کر تمام نکات پر منظوری حاصل کرنے، منظوری ملنے کے بعد کام کرائے جانے، زمین کے انتخاب میں برتی گئی لاپروائی کےلئے ضلع نوجوان بہبود افسر-اجودھیا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کارگزار ادارہ اترپردیش اسٹیٹ کنسٹرکشن کوآپریٹیو یونین لمیٹیڈ کو ذمہ داری کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔


جدید تر اس سے پرانی