مولانا احمد میاں ؒ کے مذہبی وعلمی کارنامے ناقابل فراموش ہیں:مولانا نعیم الرحمن صدیقی



لکھنو
خاندان فرنگی محل کے بزرگ عالم حضرت مولانا مفتی ابوالطیب احمد میاںؒ اپنے قابل رشک اکابر کی علمی عظمتوں ، روحانی رفعتوں اور پاکیزہ روایتوں کے محافظ وامین تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علمائے فرنگی محل کے علمی، تعلیمی، تدریسی، ملی اور ثقافتی مشن کو فروغ دینے میں گزاری۔ انہوں نے مدرسہ نظامیہ قائم کیا جو آج دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کے نام سے طلبہ وطالبات کے لیے الگ الگ دینی وعلمی خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے فرنگی محل کے قدیم دارالافتائ، دارالقضاءکو منظم کیا۔ مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل کو چست ودرست کیا۔ اسلامک سنٹر آف انڈیا جیسا مفید ادارہ قائم کیا۔ علامہ عبدالحی فرنگی محلی فقہ اکیڈمی کی تاسیس کی۔ جس سے اب تک بفضلہ۸۱ کتابیں شایع ہوچکی ہیں۔ عیدگاہ کمیٹی کی افادیت میںمزید اضافہ کیا۔
ان خیالات کااظہار مولانا نعیم الرحمن صدیقی مہتمم دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل لکھنو ¿ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا احمد میاں کے صاحب زادے امام عیدگاہ لکھنو ¿مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی ستایش کی کہ وہ اپنے والد ماجد کے قائم کردہ اداروں کو مزید ترقی دے رہے ہیں۔ انہوںنے مولاناخالد رشید اور ان کے بھائیوں کے مذہبی اور تعلیمی حوصلوں اور ارادوں کی تکمیل کے لیے بارگاہ الٰہی میں دعائیںکیں۔
مولانا احمد میاں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوئی۔ جن کا انتقال شوال کے مہینے میں ۱۱۰۲ئ میںہوا تھا۔


جدید تر اس سے پرانی