ڈاکٹر سہیل الرحمٰن نے ٹاٹا میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹسے حاصل کی جدید ٹریننگ



جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر سہیل الرحمٰن نے ٹاٹا میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹ سے جدید ترین ٹریننگ کامیابی کے ساتھ مکمل کی
علی گڑھ:جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پیتھالوجی شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سہیل الرحمٰن نے ٹاٹا میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹ، ممبئی سے سی ٹو ہائبری ڈائزیشن تکنیک میں فلو سائٹومیٹری اور فلورو سینٹ کی تین ماہ کی ٹریننگ کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے ۔ مذکورہ تکنیکوں سے پیتھالوجی شعبہ میں امراض کی شناخت کی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور خاص طور سے بچوں میں خون کے کینسر لیوکیمیا کی شناخت و علاج میں مدد ملے گی۔ 
 پیتھالوجی شعبہ کے چیئرمین پروفیسر سعید الحسن عارف نے ڈاکٹر سہیل الرحمٰن کو کامیابی کے ساتھ یہ ٹریننگ کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے ٹاٹا میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے نامور ہیماٹو پیتھالوجسٹ پروفیسر سُمت گجرال کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ٹریننگ کا یہ موقع فراہم کیا۔
 قابل ذکر ہے کہ ٹاٹا میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر سُمت گجرال اور پروفیسر بھرت ریکھی نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پیتھالوجی شعبہ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی کانفرنس ”یوپی -پیتھکون 2019 “ میں بطور خاص شرکت کی تھی۔اپنی اے ایم یو آمد کے موقع پر انھوں نے اے ایم یو کے خواہشمند اساتذہ اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو مختلف جدید تکنیکوں کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے ٹاٹا میموریل کینسر انسٹی ٹیوٹ آنے کی دعوت دی تھی۔ 
 پروفیسر سعید الحسن عارف نے اس کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا بھی شکریہ ادا کیا جو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تعلیمی امتیاز اورعلاج و معالجہ میں بہتری کے لئے فکرمند رہتے ہیں اورایک بہتر وِژن رکھتے ہیں۔ پروفیسر عارف نے اساتذہ اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ مریضوں کے بہتر علاج اور سماج کے عمومی فائدہ کی خاطر جدید میڈیکل ٹکنالوجیز کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے ایڈوانسڈ سنٹروں سے وابستہ ہوں۔ 


جدید تر اس سے پرانی