انسانی وسائل صنعتی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی، جو مزدوروں کی صورت کثیر تعدادمیں ریاست میں موجود: وزیر اعلیٰ
محکمہ صنعتی ترقیات اور ایم ایس ایم ای روزگار سے متعلق سبھی امکانات تلاشیں
کووڈ کے سبھی اسپتالوں کے انتظامات کو چست درست رکھنے کی ہدایت
لکھنو
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ انسانی وسائل صنعتی دنیا کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ یہ ریڑھ کی ہڈی ریاست میں اب مزدوروں کی صورت میںریاست میں کثیر تعدادمیں موجود ہےں۔ مزدوروں نے اپنے پسینے سے سماج اور ملک کی تعمیر کی ہے۔ ریاست میں آئے مزدوروں اورکامگاروں کی محنت سے اب اتر پردیش کی نو تعمیر ہوگی ۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے محکمہ صنعتی ترقیات اور ایم ایس ایم ای کو کارکنوں / مزدوروں کے روزگار دینے سے متعلق سبھی امکانات تلاشنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صنعتی یونٹوں اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو مین پاور سپلائی کے سلسلہ میں ایک ایپ تیار کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں /کامگاروں کی سماجی اوراقتصادی تحفظ کی سمت میں بھی کام کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان کو انشورنس کورضرور دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی ترقیاتی اسکیموں میں تیزی لاتے ہوئے مزدوروں /کامگاروں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرائے جائیں۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پوروانچل ایکسپریس وے اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر وجیکٹوں کے تعمیری کام تیزی سے چل رہے ہےں۔
وزیراعلیٰ نے کووڈ کے سبھی اسپتالوں کے انتظامات کوچست درست بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف باقاعدہ راو ¿نڈ لگاتے رہےں۔ انہوں نے کہا کہ گندگی انفکشن کا سبب بنتی ہے۔ اس کے پیش نظر اسپتالوں میں مکمل صاف صفائی کو یقینی بناتے ہوئے میڈیکل ویسٹ کو مناسب طریقے سے ضائع کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ پلس آکسی میٹر کے ذریعے وقتا فوقتا کورونا مریض کے آکسیجن لیول کی جانچ کی جانی چاہئے۔ اگر آکسیجن مقررہ سطح سے نیچے پایا جائے تو ، مریض کو فوری طور پر آکسیجن دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سنگین مریضوں کے لئے آکسیجن بہت ضروری ہے۔ لہذا کووڈ اسپتالوں میں ہر حالت میں آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنایا جائے۔ سبھی وینٹی لیٹروں کو فعال رکھاجائے۔ ان کے چلانے کے لئے تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کووڈ19 سے اموات کی شرح پرکنٹرول کے لئے سبھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ایک پوشیدہ دشمن کے ساتھ جنگ کی طرح ہے۔ اس وباءکے علاج کے لئے موثر ادوا یات، ویکسین جب تک آنہیں جاتی تب تک کورونا سے بچاو ¿ ہی اس کا واحد علاج ہے۔ لہذا لوگوں کو کورونا انفکشن سے محفوظ رہنے کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عام لوگوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ اس بیماری کی علامات کو چھپانے اس کا علاج ممکن نہیں اس لئے اس کے علامات نظر آنے پر فوری طبی مشاورت حاصل کریں۔ انہوں نے لوگوں کو اروگیہ سیتو ایپ اور’آیوش کوچ کووڈ‘ ایپ ڈاو ¿ن لوڈ کرنے کی ترغیب دینے کی بھی ہدایت دیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے ان لاک کرنے کے بندوبست کے دوران بھی پورے نظم و نسق کے ساتھ رہنا ضروری ہے۔ لہذا سوشل ڈسٹنسنگ پر پوری طرح عمل کیا جانا چاہئے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوگ ماسک ضر وراستعمال کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس فورس گشت کرتے ہوئے بھیڑ کو کہیں بھی جمع نہ ہونے دےں۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، زراعی پیدوارکمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اوونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مالیات جناب سنجیومتل ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہیتش سی اوستھی، پرنسپل سیکرٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سیکرٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایت راج جناب منوج کمار سنگھ ،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔