ضعیف ،بے سہارا اور معذوروں کو یوگی نے دی یہ بڑی مدد

 



کووڈ 19 کے پیش نظر ، وزیر اعلیٰ نے 8671781 مستحقین کے اکاو ¿نٹ میں 1301.84 کروڑ روپئے آن لائن ٹرانسفر کئے



          لکھنو ¿ : اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر کووڈ 19 وباءکے پیش نظر ضعیف ،بے سہارا،معذور اور جذام پنشن کی ایک قسط اور وزیر اعظم غریب بہبوداسکیم پیکیج کے تحت اضافی راحت فنڈ کے طور پر 86 لاکھ 71 ہزار 781مستحقین کے اکاو ¿نٹ میں 1301.84 کروڑ روپئے کی رقم آن لائن منتقل کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ آج پوری دنیا عالمی وبائی مرض کووڈ19 سے لڑ رہی ہے۔ ہمارے لئے کورونا کو روکنا ایک چیلنج ہے۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ سبھی لوگ باخبر رہیں ، تاکہ بھیڑ جمع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چوکسی ہی اس کا دفاع ہے۔سبھی لوگ ماسک اورگمچھا کا استعمال کرئیں اور وقتا فوقتا ہاتھ دھوتے رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاو ¿ں ، غریبوں اور کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم غریب بہبود پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے ، جس کے نتیجے میں آج لوگوں کو استحصال سے آزادی ملی ہے۔ مستحقین کو ان کے اکاو ¿نٹ میں ڈی بی ٹی کے توسط سے رقم منتقل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے سبھی مستحقین سے اپیل کی ہے کہ وہ فنڈ واپس لینے کے لئے کامن سروس سینٹر یا بینکنگ پرسپانڈنٹ کی خدمات لیں ، تاکہ بینکوں میں بھیڑ جمع نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 03 کروڑ 56 لاکھ جن دھن اکاو ¿نٹس میں 500-500 روپئے کی رقم 02 کروڑ 04 لاکھ کسانوں کو وزیر اعظم کسان اعزازی فنڈ کے تحت دو-دو ہزارروپئے اور 01 کروڑ 54 لاکھ اوجولہ اسکیم کے تحت مفت گیس سلنڈر فراہم کرائے گئے ہیں۔ 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 18 کروڑ غریبوں کو راشن فراہم کرنے کے لئے بھی کارروائی کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت 01 جون سے چھٹی بار غریبوں کو راشن فراہم کررہی ہے۔ 33 لاکھ مزدوروںکو 1000 روپئے کا گزر بسر بھتہ اور راشن کٹ فراہم کرائی گئی ہے۔ آج ، منتقلی رقم میں پنشن کی رقم اور پردھان منتری غریب بہبود اسکیم کی راحت رقم کو شامل کرتے ہوئے ضعیف ، بے سہارااور معذور پنشن اسکیم کے مستحقین کو فی کس 1500 روپے کی شرح سے منتقل کیا گیا ہے۔جذام پنشن اسکیم کے تحت 2500 روپے کی رقم فراہم کی گئی ۔
اس موقع پر ، وزیر سماجی بہبود جناب راماپتی شاستری ،وزیر پسماندہ طبقہ بہبوداور معذورافراد مستحکم کاری جناب انل راج بھر ، وزیر مملکت برائے خواتین بہبود (آزاد چارج)محترمہ سواتی سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری انفارمیشن و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری خزانہ جناب سنجیو کمار متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری معذورافراد مستحکم کاری جناب مہیش کمار گپتا ، پرنسپل سکریٹری خواتین بہبودمحترمہ ایس رادھا چوہان ، پرنسپل سکریٹری سماجی بہبود جناب منوج سنگھ ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد ، انفارمیشن ڈائریکٹر جناب ششرو دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 ٭٭٭٭٭٭
 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی