چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے: مولانا خالد رشید

 



اسلامک سنٹر میں چینی جارحیت کے خلاف مظاہرہ ہوا
لکھنو ¿۔ لداخ کی گلوان وادی میںچین کی جارحیت کے خلاف اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام نمازجمعہ کے بعد سنٹر کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ لکھنو ¿ کی قیادت میں شہریوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وہ ”چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو“،” چین کا بائیکاٹ کرو“، ”ہم بھارت کے شہری چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا عہد کرتے ہیں“جیسے نعرے لکھی ہوئی تختیاں ہاتھوں میں لیے ہوئے تھے۔ مشتعل مظاہرین نے مقتول بھارتی فوجیوںکو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر مولانا خالد رشید نے کہا کہ وادی گلوان میںچین نے ہمارے نہتے فوجیوںکو دھوکے سے ہلاک کرکے جو بزدلانہ حرکت کی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ وقت کا تقاضا ہے کہ سب سے پہلے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اس کی معیشت کو نقصان پہنچایا جائے اس کے بعد حکمت عملی سے اسے سفارتی، سیاسی اور فوجی شکست دی جائے۔
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ چین کو جواب دینے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے متصل اپنی سرحدوںکو بند کردیا جائے، چینی کمپنیوں سے جو بھی دفاعی ، سائنسی ، تکنیکی اور تجارتی معاہدے کیے گئے ہیںان کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔ 
مولانا نے مقتول فوجیوں کے پس ماندگان سے اظہار ہم دردی کیا۔


جدید تر اس سے پرانی