لکھنو کی اس تنظیم نے راشن تقسیم کا بنایا رکارڈ

 



خدمت خلق کے تحت 9000کلو آشیائے خوردو نوش کی تقسیم :لکھنو ¿ گلوبل کنکشن فاو ¿نڈیشن
 لکھنو ¿ :لکھنو ¿ گلوبل کنکشن فاو ¿نڈیشن نے ،کرونا جیسی مہاماری سے جوجھ رہے ملک میں خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے غریب و مزدور عوام میں تقریبا 9000کلو خوردونوش جیسی ضروری اشیا کی تقسیم کی۔یہ کام مذہب ومسلک کو دیکھ کر نہیں بلکہ خدمت خلق کے جذبے کی بنیاد پر کیا گیا۔اس لئے کہ ہمارا ملک ایک ایسے دور سے گزررہا ہے جہاں ہر کسی کو ایک دوسرے کی مدد کی ضرورت ہے۔ایسی صورت میں انسان دوستی کے جذبے سے اٹھایا جانے والا ہر قدم ہمیں اس مصیبت سے بچا سکتا ہے۔
 لکھنو ¿ گلوبل کنکشن فاو ¿نڈیشن (ایل ۔جی۔سی) کی تشکیل کے مقاصد میں ایک اہم شعبہ خدمت خلق کا بھی ہے۔اس تنظیم سے وابستہ افراد زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے نمائیندہ افراد ہیں،جن کا تعلق لکھنو ¿ اور بیرون لکھنو سے بھی ہے۔یہ تنظیم اپنے قیام کے مختصر سے چھ ماہ کے وقفے میں ملک و ملت کی خدمات میں ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔
 انڈین مسلم ویلفیر ایسو سی ایشن کے اشتراک سے 24 نومبر 2019 کو منعقدہ ایک انتہائی کامیاب ادبی سیمینار کے دوران وجود میں آئی ل۔لکھنﺅ گلوبل کنکشن فاونڈیشن (ایل جی سی) نے لکھنو ¿ اور اسکے اطراف و مضافات میں غریب سے غریب تر اور ضرورتمند افراد کی پریشانیوں کے ازالہ سمیت متعدد فلاحی امور میں تحریکی صورت میں اپنا کام انجام دے رہی ہے۔اس بار موسم سرما کی شدید سردیوں میں ذمہ دارن( ایل جی سی فاونڈیشن) نے خاص طور پر غریبوں اور مزدوروں کی خدمت کے لئے خود کو متحرک رکھا، جسکے نتیجہ میں شہر لکھنو ¿ اور اسکے گرد و نواح میں کمبل تقسیم کی مہم عمل میں لائی گئی۔اس مہم سے بہت سے لوگ مستفیض ہوئے۔فاونڈیشن نے رحیم آباد، امیٹھیا سلیم پور، نیو حیدر گنج اور پوش کالونیوں کے متصل واقع جھگی جھونپڑیوں کے تقریباً 500 سے زیادہ مستحقین و غرباءمیں سردی سے متعلق ضروری اشیا کی تقسیم کی۔
 موجودہ صورت حال میں انسانی عرصہ حیات کو تنگ کرنے والی مہلک متعدی وباکو وڈ-19 نے جب اس ملک میں دستک دی تو حکومت ہند نے اس وباءپر قابو حاصل کرنے کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاو ¿ن کر دیا۔غیر معینہ مدت کے لیے جاری اس لاک ڈاو ¿ن نے روزانہ کمانے کھانے والے محنت کش اور مزدور طبقہ کی معاشی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ان میں زیادہ تر ایسے غیور اور سفید پوش لوگ تھے جو کسی کے سامنے اپنی پریشانی بیان نہیں کر سکتے تھے۔ان حالات کے پیش نظر لکھنﺅ گلوبل کنکشن فاو ¿نڈیشن نے تمام ایسے ضرورتمندوں کی ضروریات کی تکمیل کے لیے امدادی اشیاءا اور کھانے پینے کی تمام چیزوں کی، فوڈ کٹس، بنا کر تقسیم کرنے کی مہم وسیع پیمانے پر شروع کی ۔
 اس پروگرام کے تحت ہماری فاونڈیشن نے کھانے پینے کا 9000 کیلو سے زیادہ اشیائے خوردنی کو متاثرہ افراد تک پہنچایا۔ دریں اثناء یہ بھی خیال رکھا گیا کہ ان لو گوں تک رسد خصوصی طور پر مہیا کرائی جائے جن کے کار وبار لاک ڈاون میں بالکل ٹھپ پڑ گئے ہیں، (ایل جی سی فاونڈیشن) ٹیم نے پلاننگ اور منیجمنٹ ماہرین جناب شاہد ہاشمی اور جناب توصیف عالم خان کے زیر نگرانی فوڈ کٹس کی تعمیر اور تقسیم کا ایک بہترین منصوبہ تیار کیا.۔ممتاز ہمدردان قوم سید عتیق الرحمن، دانشور سائنس داں ڈاکٹر وجاہت فاروقی اور اہل خیر شیخ محمد طارق صاحب نے اپنے تمام تر قیمتی تجربات کے ساتھ منصوبوں کو کامیاب بنانے کو حتمی شکل دی۔
 اندرانگر واقع 'فیملی اسٹور' میں فوڈ کٹس تیار کرائے گئے اور اراکین (لکھنﺅ گلوبل کنکشن فاو ¿نڈیشن )اور رضاکاران ملت کی مدد سے انھیں تمام تر متاثرہ علاقوں میں تقسیم کرایا گیا۔ لکھنﺅ گلوبل کنکشن فاونڈیشن ٹیم نے ،لکھنو ¿ کے انصاف نگر، راجیو نگر ،سریندر نگر، پانی گاو ¿ں ،مایاوتی کالونی، تکروہی، واسودیو، سائیں مندر، مہندی ٹولہ، بنارسی ٹولہ علی گنج، تاتارپور، جنتا نگری، اور سٹی اسٹیشن متصل جھگی جھونپڑی علاقہ سر فراز گنج، خرم نگر، پنچ وٹی کالونی، نیو حیدر گنج، وغیرہ علاقوں میں راحت رسانی کا کام انجام دیا۔ مضافاتی علاقوں میں چاندن گاو ¿ں، فریدی نگر ،امراءگاو ¿ں ،امیٹھیا سلیم پور، رسول پور سادات اور چنہٹ بلاک کے لولائی گاو ¿ں وغیرہ شامل ہیں۔ 
 (لکھنو ¿ گلوبل کنکشن فاونڈیشن) اپنے مخلص معاونین کا ممنون و مشکور ہے۔ جنھوں نے راحت رسانی کی اس مہم کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کیا۔ سرکردہ فارٍین اے ایم یو میں ڈاکٹر سہیل فاروقی نے اس مہم کو مزید موثر اور وسیع بنانے میں قابل ستایش کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں ہماری نئی نسل کے نمائندوں میں صایم ہاشمی، اظہر عالم خان، سعد ہاشمی اور جزیبہ فاروقی جیسے مخلصین کے نام بھی قابل ذکر ہیں جنھوں نے اس رفاہی مہم کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ واضح رھے کہ انھوں نے معیشت اور وسایل کی فراہمی، امدادی کٹس کی تعمیر، ان کے ٹرانسپورٹ، اور تقسیم و تفویض میں اہم کردار ادا کیا۔ (لکھنو گلوبل کنکشن فاونڈیشن) ٹیم نوجوانان ملت خصوصی طور پر شہلاحق، شازیہ فاروقی، طارق کدوئی, عبدل باقی صدیقی, محمد شعیب خان، مولانا نصیب الدین و دیگر افراد کے اس کار خیر میں تعاون کی نہایت ممنون و مشکور ہے . جناب ضمیر خان, پنڈت للت لوہانی اور جناب گیان بھاسکر نے بھی راحتی ٹیم میں قابل ذکر رضاکارانہ امور کو انجام دیا۔
 مذکورہ مہمات کے علاوہ ( لکھنو ¿ گلوبل کنکشن فاونڈیشن )یعنی( ایل جی سی) ٹیم سماج کے حاشیے پر زندگی گزارنے والے ذہین طلباءاور طالبات کی تعلیم کے میدان میں بھی مکمل تعاون کرتی ہے، اور انھیں اسکالرشپ دیتی ہے۔تعلیمی منصوبوں کو کامیاب بنانے اور علوم و فنون کو فروغ دینے میں بھی ھماری ٹیم نمایاں کردار ادا کرتی ھے۔
تمام فلاحی پروجکٹوں کو کامیاب بنانے کی وسیع پیمانے پر لائحہ عمل تیار کیا گیا ھے۔ لاک ڈاو ¿ن کے بعد صورتحال جیسے ہی معمول پر آتی ہے، تمام تر فلاحی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا کام بڑے پیمانے پر شروع کر دیا جائے گا۔۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔۔


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی