بی جے پی رکن پارلیمان اے ایم یو کورٹ کے رکن منتخب

 



علی گڑھ: رکن پارلیمنٹ جناب راج ویر دلیر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ تین برس تک یا لوک سبھا رکن کے طور پر برقرار رہنے تک اے ایم یو کورٹ کے ممبر رہیں گے۔ 


 


دوسری جانب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 12نئے سربراہانِ شعبہ، سینیارٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ میں بطور ممبر شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں پروفیسر امتیاز اشرف (چیئرمین، شعبہ ¿ الیکٹریکل انجینئرنگ)، پروفیسر سید نعمان احمد (چیئرمین، شعبہ ¿ اقتصادیات)، پروفیسر نیّر آصف (چیئرمین، شعبہ ¿ آرتھوپیڈک سرجری)، پروفیسر تمکین خاں (چیئرپرسن، شعبہ ¿ امراض خواتین و زچگی، جے این ایم سی)، پروفیسر ملک محمد وامق امین (چیئرمین، شعبہ ¿ علم الامراض)، پروفیسر شگفتہ علیم (چیئرپرسن، شعبہ ¿ امراض جِلد و زہراویہ)، پروفیسر آسیہ سلطانہ (چیئرپرسن، شعبہ ¿ علاج بالتدبیر)، پروفیسر تنزیل احمد (چیئرمین، شعبہ ¿ معالجات)، پروفیسر سید معید احمد (چیئرمین، شعبہ ¿ انستھیسیالوجی)، پروفیسر سرتاج تبسم (چیئرمین، شعبہ ¿ کیمسٹری)، پروفیسر اطہر علی خاں (چیئرمین، شعبہ ¿ شماریات و آپریشنس ریسرچ)، اور مسٹر نسیم احمد خاں (چیئرمین، شعبہ ¿ کیمیکل انجینئرنگ) شامل ہیں۔ مذکورہ اے ایم یو کورٹ ممبران کی مدت کار تین برس یا صدرِ شعبہ کے عہدے پر ان کے فائز رہنے تک ہوگی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی