پروفیسر عبدالمنان، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے نئے ڈین

 



علی گڑھ: اے ایم یو کے شعبہ ¿ معالجات کے پروفیسر عبدالمنان کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 20جون کو عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور اپنی سبکدوشی کی تاریخ 31جنوری 2021 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ 


اے ایم یو کے 9طلبہ کو نوئیڈا کی کمپنی نے ای-کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ ملازمت کے لئے منتخب کیا
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے انجینئرنگ کے 7، اور مینجمنٹ کے دو طلبہ کو نوئیڈا کی کمپنی نے ای-کیمپس پلیسمنٹ مہم کے ذریعہ اپنے یہاں ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے ۔
 اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ افسر مسٹر محمد فرحان سعید نے بتایا کہ ’ اِسٹیپنگ کلاو ¿ڈ کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ‘ نوئیڈا نے تین مرحلوں میں سلیکشن کے عمل کو مکمل کیا۔ پہلے ٹیکنیکل راو ¿نڈ ہوا ، اس کے بعد آن لائن پرزنٹیشن اور پھر آن لائن پرسنل انٹرویو ہوا، جس میں بی ٹیک ، سِول انجینئرنگ کے شکیل رضوان کریم ، معاز عبدالمعز اور محمد بلال ، بی ٹیک، مکینیکل انجینئرنگ کے عمر مختار خاں، فاروق مختار خاں اور محمد تاشف ، ایم ٹیک، الیکٹرانکس کی اقصیٰ کلثوم اور ایم بی اے (2020ءبیچ) کی مریم حقّی اور آکانشا سنگھ (ملّاپورم سنٹر، اے ایم یو) کو ملازمت کے لئے منتخب کیا گیا۔ 


جدید تر اس سے پرانی