اے ایم یو بریکنگ


اے ایم یو کی فیکلٹی آف میڈیسن اور فیکلٹی آف یونانی میڈیسن میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے فیکلٹی آف میڈیسن اور فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے لئے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ 
 یونیورسٹی نے مطلع کیا ہے کہ دونوں فیکلٹیوں کے اساتذہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات آٹھ دنوں کے دو الگ الگ وقفہ میں 15جون سے 22جون تک اور 23جون سے 30جون 2020 ءتک ، جب کہ بی یو ایم ایس اور پری طب کے طلبہ کے لئے 15جون سے 30جون تک (سولہ دنوں تک) رہیں گی۔ 


اے ایم یو کورٹ کی خصوصی میٹنگ 27جون کو
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کورٹ کی ایک خصوصی میٹنگ اتوار 27جون 2020 ءکو صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ہوگی۔ اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے بتایا کہ میٹنگ میںیونیورسٹی کی سال 2018-19 کی سالانہ رپورٹ، سال 2018-19، اور 2019-20 کے بجٹ تخمینہ اور سال 2017-18 و 2018-19 کے مالی گوشوارے و سی اے جی کی آڈٹ رپورٹ پر غور اور انھیں منظور کیا جائے گا۔ 
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی