ریاستی حکومت گناکسانوں کو پائی پائی کی ادائیگی کے لئے پر عزم


وزیراعلیٰ نے گنا کسانوں کوآن لائن ادائیگی پروگرام میں خطاب کیا

  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکومت کا عمل ذاتی مفاد کے لئے نہیں، بلکہ عوام کے اطمینان کا سبب ہونا چاہئے۔ موجودہ حکومت کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔ ہر کسان کو اپنی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ ریاستی حکومت گناکسانوںکوپائی پائی کی ادائیگی کے لئے پرعزم ہے۔ جب تک گناکسانوں کے کھیتوں میں ایک بھی گنا موجود ہے ، شوگر ملیں چلتی رہیں گی۔ یہ قرار داد حکومت نے تیار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر موجودہ حکومت کے دوراقتدار میں گناکسانوں کے 1 لاکھ کروڑ روپئے کی آن لائن ادائیگی کے پروگرام کو خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی بی ٹی کے ذریعہ شفافیت کے ساتھ گناکسانوں کے اکاو ¿نٹ میں 1 لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم ارسال کی گی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو گنے کی قیمت تیزی سے ادا کی ہے ، جو ایک ریکارڈ ہے۔ کسانوں کو سہارا قیمت ادا کرکے فصل کی لاگت کے ڈیڑھ گنا سے زیادہ قیمت دینے کا جو عزم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا ہے اسے ریاستی حکومت پوری وابستگی کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب کورونا شروع ہوا تھا، تو پوری دنیا لاک ڈاون کی حالت میں تھی۔ لیکن موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ شوگر ملیں بند نہیں کی جائیں گی ،بلکہ انفکشن سے بچتے ہوئے چلائی گئیں۔ کورونا بحران کے دوران ، ریاست کی سبھی 119 شوگر ملیں چلتی رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے کسان اپنی محنت کے ذریعہ گنا اورشکر کی پیداوار میں ملک میں پہلی پوزیشن پر ہےں۔ قبل ازیں حکومت شوگر ملوں کو بند کرنے کے لئے کام کرتے ہوئے، موجودہ حکومت پر بند شوگر ملوں کی بحالی کا کام کیا ہے۔ پپریچ اور منڈروا میں 5000 ٹی سی ڈی صلاحیت کی نئی شوگر مل قائم کی گئی ، جہاں یومیہ 50 ہزار کوئنٹل گنے کی پیرائی کی جاسکتی ہے۔ جدید ٹکنالوجی سے بنی شوگر ملوں نے کاشتکاروں کی زندگیوں میں ایک نیا اعتمادپیداکیا ہے۔ اسی طرح ریاستی حکومت نے ریاست میں کھنڈاسری صنعت کو بحال کرنے کے لئے کام کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کو یقین ہے کہ جب کسان خوش ہوگا تو ملک خوش ہوگا۔ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لئے ضروری ہے کہ انہیں زرعی معاونت سے وابستہ کیا جائے۔
اس موقع پر ، وزیر اعلیٰ نے مظفر نگر ، میرٹھ ، سنبھل ، پلی بھیٹ ، لکھیم پورکھیری ، امبیڈکر نگر ، گونڈہ ، گورکھپور اور کشی نگر اضلاع کے گناکسانوں سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران گنا کسانوں کا کہنا تھا کہ ای گنا ایپ نے کسانوں کی بہت مدد کی ہے۔ اس کے ذریعے انہیں گنا اور شوگر ملوں سے متعلق مفید معلومات حاصل ہوئی ہے۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر گنا ترقیات جناب سریش رانا نے کہا کہ ریاست کے محکمہ گنا نے وزیراعلیٰ کی قیادت میں قابل ذکر کام کیا ہے۔ حکومت کی کاوشوں کے سبب فی ہیکٹرگنا پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں گناکسانوں کو گنے کی قیمت کی ریکارڈ ادائیگی کی گئی ہے۔
اس موقع پر ، وزیر مملکت برائے گنا ترقیات جناب سریش پاسی ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری آبپاشی و شکر صنعت جناب سنجے بھوسریڈی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد اور ڈائریکٹر انفارمیشن جناب ششر و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی