کورونا وائرس سے بچاو کے لئے اے ایم یو میں مختلف مقامات پر سینیٹائزر مشینوں اور ٹمپریچر اِسکینرس کی تنصیب

 




علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے اپنے ملازمین، طلبہ اور یونیورسٹی کے دفاتر میں آنے والے افراد کے لئے تحفظاتی اقدام کے طور پر یونیورسٹی میں مختلف دفاتر کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزر مشینیں اور درجہ ¿ حرارت کی جانچ کرنے والے اِسکینرس نصب کئے ہیں۔ سبھی آنے والے افراد کے درجہ ¿ حرارت کی جانچ کے لئے یونیورسٹی کے مختلف داخلی دروازوں پر حفاظتی گارڈوں کو بھی ٹمپریچر اِسکینرس فراہم کئے گئے ہیں۔ 
 ڈی آرڈی او کے ذریعہ تیار کردہ آٹومیٹک سینیٹائزر ڈِسپینسرس، ایڈمنسٹریٹیو بلاک کی عمارت کے صدر دروازہ ، وائس چانسلر دفتر، رجسٹرارفائننس دفتر، رابطہ ¿ عامہ دفتر اور ایڈمیشن سیکشن میں نصب کئے گئے ہیں۔ پراپرٹی دفتر، سی پی او اورسروس بُک سیکشن میں سینیٹائزر ڈِسپینسر لگائے گئے ہیںاور ایڈمنسٹریٹیو بلاک کے صدر دروازے پردیوار پر دو کانٹیکٹ لیس ٹمپریچر اِسکینر نصب کئے گئے ہیں۔ 
 یونیورسٹی کیمپس میں واقع مختلف مساجد میں بھی 30کانٹیکٹ لیس ٹمپریچر اِسکینر نصب کئے گئے ہیںجن کے ذریعہ پیشانی کے درجہ ¿ حرارت کو ناپا جاسکتا ہے، جب کہ 2اِسکینر سیکورٹی گارڈوں کو دئے گئے ہیں تاکہ ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں آنے والے سبھی افراد کے درجہ ¿ حرارت کی جانچ کی جاسکے۔ ایمرجنسی صورت حال کے لئے رجسٹراردفتر کی گیلری، دفتر رابطہ ¿ عامہ، پراپرٹی آفس،



ایڈمیشن سیکشن، سی پی او اور کیئر ٹیکر کے احاطے میں بھی ایک ایک کانٹیکٹ لیس ٹمپریچر اسکینر فراہم کئے گئے ہیں۔ 
 سینیٹائزر مشینیں اور ٹمپریچر اِسکینرس نصب کرنے کا فیصلہ سات رکنی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں کیا گیا، جس میں اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس، فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری موجود تھے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی