قوت مدافعت کو بڑھانے والی یو نانی دواﺅں کی تقسیم



 لکھنو : کورونا( Covid-19) سے تحفظ کے پیش نظرمرکزی حکومت ہند کی وزارت آیوش کی جانب سے قوت مناعت بڑھانے، صحت کی حفاظت کرنے اور نظام تنفس کے امراض و عوارضات دور کرنے کے لئے قدرتی جڑی بوٹےوں کے استعمال کے لئے رہنما ہداےات جاری کی گئی ہیں ، ساتھ ہی صوبائی حکومت اترپردےش سے بھی منظوری ملنے کے بعد جو چند مفرد اور مرکب ےونانی دوائیں تجوےز کی گئی ہیں ،راجکیہ تکمیل الطب کالج لکھنﺅ کے پرنسپل پروفےسر ڈاکٹر جمال اختر نے ان میں سے کچھ دوائےں منتخب کر کے مفت تقسےم کرنے کا فےصلہ کیا تاکہ عوام کی قوت مناعت کو قوی کرکے Covid-19جےسی وباءسے محفوظ رکھا جاسکے۔ چنانچہ اسی کے مد نظر آج جناب مکیش کمار مشرام کمشنرلکھنﺅ کی موجودگی میں کمشنر آفس و اطرا ف میں ےونانی جوشاندہ تقسیم کیا گیا۔موقعہ پر موجود کمشنرصاحب نے ےونانی کالج کے پرنسپل کے اس قدم کی ستائش کی اور وسےع پیمانہ پر اس کے تقسےم کا مشورہ دےا۔ اس موقعہ پر کالج پرنسپل پروفےسر ڈاکٹر جمال اختر، پروفےسر ڈاکٹر عبدا لقو ی اور کمشنرموصوف کا پورا عملہ بھی موجود تھا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی