ترکی کے سیمینار میں جامعہ ملیہ  کے اسکالرز نے مقالہ پیش کیا

 



 

سنٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیزجامعہ ملیہ اسلامیہ کے دو  پی ایچ ڈی اسکالرز محترمہ شیبہ ناز اور محترمہ یسریٰ زینب نےاسلامک اکنامکس اینڈ فنانس (آئی سی آئی ای ایف) کے زیر اہتمام  12 ویں بین الاقوامی کانفرنس جو کہ 14 سے 20 جون 2020 ء تک  ترکی کے شہر استانبول میں منعقد ہوا اپنا مقالہ  "پائیدار ترقیاتی اہداف کے نقطہ نظر سے اسلامی مالیات کا تجزیہ" کے عنوان سے  پیش کیا  ۔

 

اس کانفرنس کی میزبانی استنبول سباحتین زم یونیورسٹی ، ہلالی کیمپس نے کی ، کانفرنس کا مقصد چوتھے صنعتی انقلاب اور اس سے نمٹنے میں اسلامی معاشیات اور مالیات کے کردار کے تناظر میں ’استحکام اور معاشی ترقی‘ پر تبادلہ خیال کرنا تھا ،  کانفرنس میں تمام مقالے اور لیکچرز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیے گئے۔

 

ان کے مقالے میں ایس ڈی جی کے حصول میں اسلامی مالیاتی اداروں ،  بازار  اور اسلامی مالیات کے دیگر کردار اور ممکنہ شراکت  پر مبنی تھے  ، اس وقت دونوں عرب دنیا میں اسلامی مالیات کے عنوان پر کام کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی