وزیر اعلیٰ نے کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھا نے کی ہدایت دی



کووڈ19 انفکشن کے پھیلاو کی صحیح
معلومات حاصل کرنے کے لئے رینڈم ٹیسٹنگ پر زور
  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جون 2020 کے آخر تک کووڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھا کر1.5 لاکھ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 جون 2020 تک یومیہ ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھا کر 20 ہزار کرنے کی موثر کوشش کی جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناسے گھبرانے کی نہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے ان لاک کے دوران سبھی سرگرمیوں میں نظم ونسق کی پابندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بغیر ماسک باہر نہ نکلے۔ ہر حال میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل یقینی بنایاجائے۔ مسلسل گشت کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں بھی بھیڑ جمع نہ ہونے پائے۔ کنٹین منٹ زون میںپوری سختی برتی جائے،مگر لازمی طور سے یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کنٹین منٹ زون میں لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی میں کوئی تکلیف نہ ہو۔
پبلک ایڈریس سسٹم کے توسط سے عوام کوبیدار کرنے کا کام جاری رکھنے کی ہدایتدیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس کام میں پی آر وی 112 اورانتظامیہ مجسٹریٹوں کی گاڑیوں کابھی استعمال کیا جائے۔ نیز اہم مقامات اورچوراہوں وغیرہ پرپبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرکے بیداری پیدا کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبھی اضلاع کے کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں کے انتظامات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لئے سرکاری سطح پراسپیشل سکریٹری کی سطح کے ایک افسر کو نامزد کیا جائے۔ اس کے علاوہ ضلع سطح پر بھی چیف میڈیکل افسر ان اسپتالوں کا معائنہ کرتے ہوئے بندوبست کی موثر نگرانی کی جائے ۔ اسپتالوں میں کووڈ ہیلپ ڈیسک کے قیام کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے کووڈ19 کی روک تھام اور علاج سے متعلق معلومات فراہم کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے ضلع مجسٹریٹوں کو اولڈ ایج ہوم ، چلڈرن ہوم اور ویمن پروٹیکشن ہوم میں مقیم لوگوں کے صحت ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کی شناخت صحت ٹیسٹوں کے ذریعے کی جانی چاہئے کہ آیا کوئی شخص کورونا سے متاثر ہے یا نہیں۔ انہوں نے کووڈ19 انفکشن کے پھیلاو ¿ کے بارے میں صحیح معلومات کے لئے رینڈم ٹیسٹنگ پر زور دیا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں کمیونٹی سرویلانس کا نظام آسانی سے چل رہا ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں 70 ہزار مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ذریعہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ممبروں کے ساتھ بات چیت قائم رکھتے ہوئے فیڈبیک حاصل کرتے رہنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ 20 جون 2020 سے شروع ہونے والی غذائی اجناس کی تقسیم مہم کے اگلے مرحلے کے سبھی انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اناج تقسیم میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا ناپ تول میں کمی نہ ہو۔ انہوں نے سبھی ضرورت مندوںکو اناج فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے سبھی چیف میڈیکل ویٹنری افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے گﺅ آشرموںکا باقاعدہ معائنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان افسران کوگﺅ آشرموں میں چارہ وغیرہ کے بہتر انتظامات اور گﺅ ونش کی صحت جانچ کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پروزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر مملکت برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، بنیادی سہولیات اور صنعتی ترقیات کمشنر جناب آلوک ٹنڈن ، زراعی پیدوارکمشنر جناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اوونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیومتل ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہیتش سی اوستھی، پرنسپل سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، پرنسپل سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری جناب ایس پی گوئل اور جناب سنجے پرساد ، پرنسپل سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری جناب آلوک کمار ، ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی