جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آف لائن اور آن لائن دونوں طرح سے یوگا کا چھٹا عالمی دن منا یا گیا

 



\





جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یوگا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوڈو 19 کے دوران بھی ' تندرستی کے لئے یوگا  ، صحت اور قوت ِدفاع ' کے موضوع پر چھٹا عالمی یومِ یوگا منایا، یونیورسٹی میں یوگا کا انعقاد آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سے ہوا ۔



یونیورسٹی کے منصور علی خان پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں ایک مشترکہ یوگا پروٹوکول ڈرل (سی وائی ڈی) کا اہتمام کیا گیا ، جہاں ایک سینئر یوگا گرو نے مختلف یوگاآسنوں کے بارے میں تفصیلات سے بتایا بعدازاں ان کی پیشوائی میں 9 شرکاء نے یوگا کیا ۔ اس دوران معاشرتی فاصلاتی اصولوں کی پیروی کی گئی اور پنڈال میں ہینڈ سینٹائزر بھی مہیا کیا گیا۔

وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر ، اساتذہ ، غیر تدریسی عملہ اور ان کے کنبہ کے افراد سمیت سینکڑوں شرکاء نے عملی طور پر گوگل میٹ کے ذریعہ' گھر سے یوگا ، کنبہ کے ساتھ یوگا' کے عنوان سے منعقدہ آن لائن پروگرام (سی وائی ڈی )میں شرکت کی ۔ یہ پروگرام یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر بھی براہ راست نشر کیا گیا ۔

سی وائی ڈی کی تکمیل کے بعد وائس چانسلرپروفیسر نجمہ اختر نے یوگا کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کہ صحت کے لیے یوگا ایک بہترین عمل ہے ، کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے اضطراب اور بے چینی میں کا مقابلہ کرنے نیز جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رہنے کے لیے ہمیں یوگا کو اپنے معمولات میں شامل کرنا چا ہیے ۔انھوں نے کہا ہم کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ جگہوں پر نہیں پہنچ پا رہے ہیں ایسے میں تندرست اور صحت مند رہنے اور بیماریوں کو بڑھنے سے روکنے کے لئے یوگا عمدہ چیز  ہے۔


جدید تر اس سے پرانی