اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر کو ایوارڈ سے نوازا گیا

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (ٹی پی او) مسٹر سعد حمید کو ’ڈائنرجِک بزنس سولیوشنس‘ نامی ادارے نے سب سے زیادہ جدّت پسند ٹی پی او کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں ملازمت کے لئے بھرتی کے اوریجنل اور دلکش طریقہ ¿ کار کو اپنانے، کمپنیوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ، بھرتی کی بہتر منصوبہ بندی اور طلبہ کے اندر ترسیل و ابلاغ، تجزیہ اور مکالمے کے ہنر کو فروغ دینے کے لئے دیا گیا ہے۔ 
 یہ ایوارڈ انھیں حال ہی میں منعقدہ ویبینار اور تقسیم ایوارڈ پروگرام میں دیا گیا۔ تعلیم سے وابستہ پیشہ وروں کو ملک میں ایجوکیشن انڈسٹری کے فروغ کے لئے ان ایوارڈوں سے نوازا جاتا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی